خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 75 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 75

$1950 75 خطبات محمود ماں باپ اور بچوں کے تعلق کے ساتھ مشابہ قرار دیا گیا ہے۔دنیا میں محبتیں اور بھی کئی قسم کی ہوتی ہیں۔بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ گہری محبت خاوندوں اور بیویوں میں ہوتی ہے بلکہ اگر مغربی فلاسفروں کے اقوال پر غور کیا جائے تو وہ ماں باپ کے تعلق اور مردوعورت کے عشق میں یہی امتیاز کرتے ہیں کہ مرد اور عورت کا عشق زیادہ شدید ہوتا ہے۔بلکہ اگر ہم بائبل پر غور کریں تو وہاں بھی یہی بات معلوم ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام سے کہا کہ چونکہ تُو نے حوا کے کہنے پر ممنوعہ درخت جس سے میں نے تجھے منع کیا تھا چکھ لیا ہے اس لئے آئندہ تو اس سزا کی وجہ سے ماں باپ کو چھوڑے گا اور عورت کے پیچھے چلا جائے گا۔3 پس جہاں تک محبت کا سوال ہے عام حالات میں میاں بیوی اور بعض حالتوں میں ایک عاشق اور معشوق کی محبت ماں باپ کی محبت سے بڑھ جایا کرتی ہے۔لیکن باوجود اس کے ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ محبت ماں باپ کی محبت کی طرح ہے یا وہ محبت ماں باپ کے رشتہ کی مانند ہے۔باوجود اس کے کہ یہ محبت ماں باپ کی اپنے بچے سے محبت اور بچے کی اپنے ماں باپ سے محبت سے زیادہ شدید اور مجنونانہ رنگ اختیار کر لیتی ہے۔یہ اور قسم کی محبت ہے اور یہ تعلق اور قسم کا تعلق ہے۔بسا اوقات ماں باپ سے ان کا بچہ کھویا جاتا ہے۔بچپن میں چور، ڈاکو یا کوئی اور دشمن اسے اٹھا کر لے جاتا ہے اور ماں باپ نہیں جانتے کہ پندرہ ہیں یا تمیں سال کے بعد ایک نوجوان جو انہیں ملتا ہے وہ اُن کا اپنا بیٹا ہے۔بسا اوقات وہ بچہ دشمنوں میں پلتا ہے ماں باپ اسے دشمن قرار دیتے اور اسے دشمن کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں میاں بیوی اور عاشق و معشوق جن میں کوئی باہمی رشتہ نہیں ہوتا جو غیر ہوتے ہیں وہ اپنے اندر اُن سے زیادہ اتصال اور اتحاد رکھتے ہیں اور ان سے زیادہ آپس میں رغبت محسوس کرتے ہیں۔لیکن باوجود اس کے کہ وہ لڑکا ماں باپ کے نطفہ اور پیٹ سے ہوتا ہے دشمنوں میں رہنے کی وجہ سے دشمن سمجھا جاتا ہے۔اور باوجود اس کے کہ وہ مرد اور عورت اور عاشق و معشوق ایک دوسرے کے پیٹ سے نہیں ہوتے بوجہ اکٹھارہنے کے وہ آپس میں شدید محبت محسوس کرتے ہیں۔پھر بھی وہ لڑکا جو دشمن کے گھر میں پکا ہے اور جس کو اُس کے ماں باپ دشمن سمجھتے ہیں وہ اپنے جسم میں وہ بیماریاں رکھتا ہے جو اُس کے ماں باپ کو لاحق ہوتی ہیں۔اور وہ بعض قسم کے اخلاق اپنے اندر رکھتا ہے جو اس کے ماں باپ کے اندر پائے جاتے ہیں۔مگر یہ محبت و عشق والے مرد و عورت ایک دوسرے کے