خطبات محمود (جلد 31) — Page 16
$1950 16 3 خطبات محمود انبیاء علیہم السلام کی بعثت کا دنیوی ترقی کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں نبی کی بعثت کا مقصود انسان کے اندر روحانیت پیدا کرنا ہے فرموده 3 مارچ 1950ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج کئی ہفتوں کے بعد میں خطبہ جمعہ پڑھنے لگا ہوں۔اور وہ بھی اس وجہ سے کہ میں تین ہفتہ کے لئے ربوہ سے باہر جا رہا ہوں ورنہ ابھی تک میرے گلے کی حالت ایسی نہیں کہ میں خطبہ جمعہ پڑھ سکوں۔دو ہفتہ کے قریب تو میری آواز بالکل بند ہو گئی تھی اور اتنی آواز بھی نہیں رہی تھی کہ پاس والے لوگ بھی سن سکیں۔اس کے بعد کچھ آواز کھلی لیکن کسی وقت زیادہ کھل جاتی ہے اور کسی وقت کم۔اور تھوڑی دیر کے لئے بھی میں کسی سے بات کروں تو آواز بیٹھنے لگ جاتی ہے۔لاہور میں ڈاکٹروں سے مشورہ لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس عمر میں جا کر یہ بیماری لمبی ہو جاتی ہے اور دیر سے اچھی ہوتی ہے اس لئے اس کے فورا اچھا ہونے کی امید نہیں تین چار ماہ کے بعد اچھی ہو جائے گی۔لیکن میرے گلے کی جو حالت ہے وہ اس قسم کی ہے کہ اس کے ساتھ جسمانی ضعف بھی پیدا ہو جاتا ہے اور اکثر ایام میں اس کے ساتھ بخار بھی ہوتا رہا ہے۔جس کی وجہ سے گلا اپنے اندر کوئی طاقت محسوس نہیں کرتا۔جس سے معلوم ہو کہ اس کی حالت صحت کی طرف جارہی ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کی جومشیت ہو وہ پوری ہواہی کرتی ہے۔میں دوستوں کو آج مختصر طور پر اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ دنیا میں انسان آدم علیہ السلا