خطبات محمود (جلد 31) — Page 165
$1950 165 خطبات محمود کے ہتھیار بن جاؤ گے تو تم میں کتنی برکت پیدا ہو جائے گی۔یقینا اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جسم کے ساتھ چھو جانے کی وجہ سے آپ کے کپڑوں کو برکت حاصل ہوگئی تو وہ شخص جو خدا تعالیٰ کا ہتھیار بن کر خود اُس کے ہاتھ میں آجائے گا وہ ان کپڑوں سے بہت زیادہ بابرکت ہوگا۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اگر برکت دی تو خدا نے دی اور آپ کے کپڑوں کو بھی اگر برکت دی تو خدا نے دی۔پس یقیناً وہ ان برکتوں کا وارث ہو گا جو دنیا کی بڑی سے بڑی حکومتوں اور طاقتوں میں بھی نہیں پائی جاتیں۔“ الفضل مورخہ 29 ستمبر 1950ء) 1 کتاب البریہ روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 321 میں ”جو مسلمانوں میں سے مجھ سے علیحدہ رہے گا وہ کی کاٹا جائے گا۔بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ کے الفاظ ہیں۔2: در مشین اردو صفحہ 158۔تذکرہ صفحہ 10 ایڈیشن چہارم میں ”میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔“ کے الفاظ ہیں۔