خطبات محمود (جلد 31) — Page 60
$1950 60 خطبات محمود کوئی نہ کوئی تعریف کرتا ہے اور جانتا ہے کہ محنت کس کو کہتے ہیں۔پس جماعت کو چاہیے کہ وہ اپنا محاسبہ کرے اور اپنے حالات کا جائزہ لے کر یہ فیصلہ کرے کہ یہ میرے نزدیک جھوٹ اور یہ بیچ ہے۔اور ان میں سے کس کو میں نے ترک کرنا تھا اور کس کو اختیار کیا ہے۔اور کس کو اختیار کرنا تھا اور کس کو میں نے ترک کیا ہے۔اور صحیح تعریف کے مطابق چل رہا ہوں یا نہیں۔اور اس پر عمل کر رہا ہوں یا نہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جھوٹ کی تعریف اللہ تعالیٰ کے انبیاء، صلحاء، علماء اور دنیاوی عالم جو سمجھتے ہیں وہ تم میں سے ہر ایک نہیں سمجھ سکتا۔لیکن جتنا اسے تم نے سمجھا ہے تم اُس سے پر ہیز کرو۔اسی طرح تم محنت کی تعریف نہیں سمجھ سکتے۔لیکن جو معنے محنت کے تمہارے نزدیک اور تمہارے ذہن میں آتے ہیں مان کے مطابق محنت کرو۔اور جو معنے تمہارے نزدیک جھوٹ کے ہیں اُن کو مدنظر رکھتے ہوئے جھوٹ مت بولا کرو۔یہاں تک کہ میں ان دو صفات پر مزید روشنی ڈال کر تم کو ان سے زیادہ سے زیادہ واقف الفضل مؤرخہ 3 جون 1950ء) کردوں۔“