خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 42 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 42

1950ء 42 خطبات محمود کہ اگر ہم مرجائیں تو کیا ہو گا ۔ اگر تمہارا مرنا ایسا ہی ہو جیسے ایک گدھے کا مرنا ہوتا ہے یا ایک بکری اور گھوڑے کا مرنا ہوتا ہے تو سمجھ لو کہ تمہارے وجود سے اسلام کا جیتنا ناممکن ہے۔ پس اپنے اندر وہ تبدیلی پیدا کرو کہ تم بھی محسوس کرو، دنیا بھی محسوس کرے اور آسمان کے فرشتے بھی محسوس کریں کہ اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کی حیات ان لوگوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ یہ جبینیں گے تو خدا تعالیٰ کا نام بھی زندہ رہے گا۔ اور یہ مریں گے تو خدا تعالیٰ کا نام مر جائے گا اور اُس کا کوئی نام لیوا باقی نہیں رہے گا۔ اگر تم اپنے اندر الیسا تغییر پیدا کر لو تو یقیناً خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت ایسے رنگ میں آئے گی کہ تمہاری مشکلات خس و خاشاک کی طرح اُڑ جائیں گی اور تمہارے راستہ میں کوئی روک باقی نہیں رہے گی ۔“ الفضل 4 اپریل 1950ء) 1: مچان : تختہ یا لکڑیاں جو دیوار میں اسباب وغیرہ رکھنے کے لئے اونچی جگہ لگا دیتے ہیں۔ (فیروز اللغات اردو جامع ) صلى الله على وسلم 2 سیرت ابن هشام جلد 2 صفحه 272 بناء العريش الرسول الله ﷺ مطبع مصر 1936ء 3: المائدة: 25 :4 صحیح بخاری کتاب المغازى باب قول الله تعالى ” إِذْ تَسْتَغِيثُونَ رَبَّهُمْ 5: صحيح مسلم كتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر میں یہ الفاظ ہیں ۔ اللَّهُمَّ إِنْ تُهْلِكُ هَذِهِ الْعِصَابَةَ فِي الْإِسْلَامِ لَا تُعْبَدَ فِي الْأَرْضِ“ 6 صحیح بخارى كتاب النفقات باب فضل النفقة على الاهل 7: الاعراف : 32 8 ابلق: دورنگا (سیاہ و سفید ) گھوڑا ۔ ( از فیروز اللغات اردو جامع ) 9 مصنف ابن ابی شیبه کتاب المغازى باب غزوة بدر الكبری و متی کانت و امرها جلد 14 صفحہ 364 مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی 1986ء(مفہوماً) :10 ہیٹی ذلت سبکی ( فیروز اللغات اردو جامع )