خطبات محمود (جلد 31) — Page 30
$1950 30 30 5 خطبات محمود اپنے اندر ایسا انقلاب پیدا کرو کہ تمہارا منا اللہ تعالیٰ کی غیرت کبھی برداشت نہ کرے (فرموده 17 / مارچ 1950ء بمقام ناصر آباد سندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے خطبہ جمعہ میں جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ اُسے اپنے اندر ایسا غیر معمولی تغیر پیدا کرنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ کی غیرت اس کا تباہ ہونا برداشت نہ کر سکے۔حضور نے غزوہ بدر کا واقعہ بیان فرماتے ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس می دعا کا ذکر فرمایا جو آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور کی اور جس کے الفاظ یہ تھے کہ اے میرے رب ! اگر یہ چھوٹی سی جماعت بھی آج ہلاک ہو گئی تو اس دنیا کے پردہ پر تیرا نام لیوا کوئی باقی نہ رہے گا۔1 حضور نے فرمایا: یہ دعا اگر چہ چھوٹی سی تھی مگر ان الفاظ نے خدا تعالیٰ کی غیرت کو ایسا بھڑ کا یا کہ تھوڑی دیر میں ہی پانسہ پلٹ گیا اور تین سو تیرہ ناتجربہ کار اور بے سروسامان صحابہ ایک ہزار غیر مسلم اور تربیت یافتہ لشکر پر غالب آگئے۔آپ لوگوں کو بھی صبح و شام سوچنا اور غور کرنا چاہیے کہ کیا آپ کے دلوں میں ایسی تبدیلی پیدا ہو چکی ہے کہ آپ لوگوں کی بربادی سے اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی نام لیوا اس دنیا میں باقی نہ رہے؟ اگر یہ حالت ہو تو تمہیں سمجھ لینا چاہیے کہ تم ہی وہ لوگ ہو جو خدا تعالیٰ کی بادشاہت کو اس دنیا میں قائم کرنے والے ہو۔لیکن اگر تمہیں م اپنے اندر ایسا تغیر نظر نہ آئے تو تمہیں ہوشیار ہو جانا چاہیے اور اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اگر تمہارا مرنا ایسا ہی ہو جیسے ایک گدھے یا بکری کا مرنا ہوتا ہے تو تمہارے وجود سے اسلام کا فتح پانا ناممکن۔