خطبات محمود (جلد 31) — Page 214
$1950 214 (27) خطبات محمود اپنی اصلاح کرو تا تمہاری اصلاح سے دوسروں کی بھی اصلاح ہو (فرموده 10 نومبر 1950ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: نومبر کا تیسرا حصہ گزر چکا ہے اور دسمبر کی ہیں تاریخ کو جلسہ سالانہ کے لئے مہمان آنے شروع وجاتے ہیں لیکن جہاں تک مجھے علم ہے اس وقت تک صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے مہمانوں کے ٹھہرانے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔جہاں تک محلوں کی گنجائش کا سوال ہے زیادہ سے زیادہ دو ہزار مہمان ٹھہرائے جا سکتے ہیں۔لیکن گزشتہ سال مہمان کوئی چھبیس ستائیس ہزار تھے اور اس سال غالب گمان کیا جاسکتا ہے کہ اگر کوئی حوادث روک نہ بنے تو میں چالیس ہزار کے درمیان مہمان آئیں گے۔لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے جتنے مہمانوں کی آمد کی امید ہے اس کا ساتواں یا آٹھواں حصہ یہاں گنجائش ہے اور جہاں تک حالات کا مجھے علم ہے ایک ماہ میں اتنی عمارتیں کہ جن میں تمہیں چالیس ہزار مہمان ٹھہرائے جاسکیں تیار کی جانی ناممکن ہیں۔کیونکہ اول تو ہمارے پاس راج اور مزدور کم ہیں پھر دوسری عمارتیں بنی شروع ہو گئی ہیں اور جو راج اور مزدور یہاں ہیں وہ ان پر لگے ہوئے ہیں۔اگر انہیں وہاں سے ہٹا لیا جائے تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ جب مہمان یہاں پہنچیں گے تو وہ دیکھیں گے کہ 1949ء میں جہاں جماعت تھی وہیں اب بھی کھڑی ہے اور ربوہ کو بسانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔اور اگر ان معماروں اور مزدوروں کو وہاں لگا رہنے دیں تو سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ