خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 201 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 201

1950ء 201 خطبات محمود دوستوں کو معلوم ہوگا کہ اس ہفتہ میں پھر ایک واقعہ راولپنڈی میں ہوا ہے اور ہمارا ایک احمدی شہید کر دیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جس سے یہ واقعہ ہوا ہے اُس نے اقرار کیا ہے کہ اس کو میں نے احمدی سمجھ کر قتل کیا ہے کیونکہ علماء نے ہم کو یہی بتایا ہے کہ یہ لوگ اسلام کے دشمن اور واجب القتل ہیں۔ جہاں تک ایسے واقعات کا سوال ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس پر تعجب کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ جونئی بات ہے اور جس پر تعجب کرنے کی وجہ ہے میں زیادہ تر اسی کی طرف جماعت کی توجہ کو پھر انا چاہتا ہوں ۔ اس 1950 ء میں مجھے خلافت کی خدمات بجالاتے ہوئے 37 سال ہو گئے ہیں۔ ان 37 سال میں مختلف دور جماعتوں پر آئے ہیں اور مختلف ادوار میں میں نے جماعتوں کو اُن کے فرائض کی طرف توجہ دلائی ہے ۔ مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اتنی لمبی تعلیم سے بھی جماعت نے فائدہ نہیں اٹھایا۔ شاید ان کے عملوں کی کمزوریوں یا عقائد کی کمزوریوں کی وجہ سے ان کے لئے وہی دن مقدر ہے جس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے امروز قوم من نه شناسد مقام من روزے بگر یہ یاد گند وقت خوشترم 1 ۔ آج میری قوم میرے مقام کو نہیں پہچانتی لیکن ایک دن آئے گا کہ میرے مبارک دنوں کو رو رو کر یاد کرے گی ۔ جب ہم 1947 ء میں قادیان سے آئے تو میں نے جماعت کو تبلیغ کی طرف توجہ دلائی۔ قولی طور پر تو صرف کچھ افراد اور کچھ جماعتوں نے وہ جواب دیا لیکن عملاً در حقیقت ساری ہی جماعت کا وہ جواب تھا۔ میں نے اُس وقت کہا کہ یہ دن عارضی ہیں لوگ آج تمہاری تعریفیں کرتے ہیں حتی کہ اور تو اور زمیندار تک میں احمدی جماعت کی بہادری کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔ لیکن ان عارضی تعریفوں پر مت جاؤ اور یاد رکھو کہ تم ان حالات میں سے گزرنے پر مجبور ہو کہ جن حالات میں سے پہلے نبیوں کی جماعتیں گزری ہیں۔ تمہیں خون بہانے پڑیں گے تمہیں جانیں دینی پڑیں گی۔ اور اگر تم ان تعریفوں پر خوش ہوتے ہو تو اس کے معنے یہ ہیں کہ تم نے نہ اپنے آپ کو سمجھا اور نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تم مقام کو سمجھا۔ اس پر قولاً تو کچھ افراد اور جماعتوں نے میرے ان اعلانوں اور تحریک پر مجھے لکھا اور زبانی بھی کہا کہ آجکل جماعت کی بہت تعریف ہو رہی ہے۔ اس وقت تو تبلیغ بالکل نہیں کرنی چاہیے ۔ یہ دن تو اللہ تعالیٰ نے بڑے اچھے پیدا کئے ہیں آجکل تو لوگ ہماری بڑی تعریفیں کرتے ہیں اور تبلیغ بالکل