خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 197 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 197

$1950 197 خطبات محمود اور مجھے میرے برابر کا آدمی ہی مارسکتا ہے چھوٹا نہیں۔بادشاہ نے کہا ٹالسٹائے ! میں تم کو بھی وہی عہدہ دیتا ہوں۔اس پر شہزادہ نے کہا روس کا قانون یہ ہے کہ کسی نواب کو کوئی غیر نواب سزا دینے پر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔بادشاہ نے کہا نواب بنانا بھی تو میرے اختیار میں ہے۔اے نواب ٹالسٹائے! میں تم کو حکم دیتا ہوں کہ تم اس شہزادہ کو مارو۔اس طرح بادشاہ نے شہزادہ کے ہر عذر کو توڑا اور آخر ٹالسٹائے سے اس کو پٹوایا کیونکہ ٹالسٹائے نے بادشاہ کی خاطر مار کھائی تھی۔کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہمارا خدا اتنی بھی غیرت نہیں رکھتا جتنی ٹالسٹائے کے متعلق روس کے بادشاہ نے غیرت دکھائی ؟ تم میں سے جو شخص اس لئے پیٹا جائے گا کہ وہ خدا کی بات پر ایمان لایا یا خدا م کی آواز پر اس نے لبیک کہا۔دنیا کا چھوٹا ہو یا بڑا جو اُس کو مارے گا اور سزا دے گا خدا اُسے نہیں چھوڑے گا جب تک اسے سزا نہ دے لے۔خدا تعالیٰ کے کوڑے کے مقابلہ میں کسی انسان کا کوڑا نہیں چل سکتا۔لوگ اپنی کثرت پر گھمنڈ کرتے ہیں، لوگ اپنے جتھے پر گھمنڈ کرتے ہیں، لوگ اپنی حکومت پر گھمنڈ کرتے ہیں مگر ہمارے خدا کی حکومت دنیا کی حکومتوں سے بہت بڑی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق نبیوں نے کہا کہ وہ کونے کا پتھر ہو گا جس پر وہ گرے گا وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا اور جو اس پر گرے گا وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا۔7 یعنی خواہ وہ کسی پر حملہ آور ہو یا کوئی اس پر حملہ آور ہو دونوں صورتوں میں وہ سزا پائے بغیر نہیں رہے گا۔آپ کے متبع بھی کونے کے پتھر ہیں۔پس یہ ڈرانے کی باتیں نہیں یہ انعام کی چیزیں ہیں۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پہلے ایک تھے۔پھر ایک سے دو ہوئے ، دو سے چار ہوئے ، چار سے آٹھ ہوئے ، آٹھ سے سولہ ہوئے، سولہ سے بتیس ہوئے ، بتیس سے چونسٹھ ہوئے ، چونسٹھ سے ایک سو اٹھائیس ہوئے اور اس طرح ہم بڑھتے چلے گئے۔کب وہ وقت آیا کہ ہمارا دشمن کمزور تھا اور ہم طاقتور تھے؟ ہماری تاریخ میں کوئی وقت ہم پر ایسا نہیں آیا کہ دشمن کمزور ہو اور ہم طاقتور ہوں۔یا کب وہ وقت آیا کہ ہمارے پاس سامان تھے اور دشمن کے پاس سامان نہیں تھے؟ ہمیشہ ہمارے دشمن کے پاس ہی سامان تھے اور ہمارے پاس کوئی سامان نہیں تھے۔یا کب وہ وقت آیا کہ دشمن نے ہمیں امن دینے کا ارادہ کیا ہو اور اس کے اس ارادے کی وجہ سے ہم بچے ہوں؟ ہمیشہ ہی دشمن نے ہمارے قتل کے فتوے دیئے لیکن ہمیشہ ہی خدا نے ہم کو بچایا اور خدا نے ہم کو بڑھایا۔پس وہ کونسی نئی چیز ہے جس سے تم گھبراتے ہو یا کونسی نئی بات ہے جو تمہیں