خطبات محمود (جلد 31)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 58 of 292

خطبات محمود (جلد 31) — Page 58

$1950 58 11 خطبات محمود اخلاق عقائد کا ایک پر تو ہوتے ہیں محنت اور سیچ دو اساسی خُلق (فرمودہ 26 رمئی 1950ء بمقام ربوہ ) تشهد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جیسا کہ احباب کو معلوم ہے مجھے ہیٹ سٹروک (Heat Stroke) کی تکلیف ہو گئی تھی جسے لو لگنا کہتے ہیں۔اس کی وجہ سے پہلے تو اسہال کی تکلیف ہو گئی اور اس کے بعد سر چکرانے اور اعصابی کمزوری کی شکایت ہو گئی۔اس حالت میں میرے لئے مناسب تو نہ تھا کہ میں باہر آ تا لیکن چونکہ پچھلے جمعہ میں بھی میں نہیں آسکا اور جو بعض لوگ باہر سے آئے تھے میری عدم موجودگی سے اُن کو تکلیف ہوئی اور بعض کے خطوط پڑھ کر مجھے تکلیف ہوئی۔اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ جیسا بھی ہو خطبہ پڑھوں تا کہ باہر سے آنے والوں کی دل شکنی نہ ہو۔تمام احباب جو سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے ہیں وہ جانتے ہیں اور ان کی اولادوں کو بھی جاننا چاہیے کہ وہ احمدیت میں داخل اِس لئے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے اندر کوئی نئی تبدیلی پیدا کریں۔اخلاق، عقائد کا ایک پر تو ہوتے ہیں۔بظاہر اخلاق ایک چھوٹی چیز نظر آتے ہیں مگر حقیقت میں وہ بہت بڑی چیز م ہیں۔عقائد کا تعلق آسمانی چیزوں سے ہوتا ہے اور اخلاق کا تعلق زمینی چیزوں سے ہوتا ہے۔لیکن اگر ہم غور کریں تو روح اور جسم کا جو تعلق اور جوڑ ہمیں نظر آتا ہے بعینہ وہی تعلق اور اسی طرح کا جوڑ اخلاق اور عقائد میں ہے۔مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک ہماری جماعت اخلاقی پہلو کی طرف پوری توجہ نہیں دے رہی۔