خطبات محمود (جلد 31) — Page 31
$1950 31 خطبات محمود اس صورت میں تمہیں اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔یہاں تک کہ تم بھی محسوس کرو اور دنیا بھی محسوس کرے اور آسمان کے فرشتے بھی محسوس کریں کہ اگر تم جیتو گے تو خدا بھی جیتے گا۔اور اگر تم مٹ گئے تو خدا تعالیٰ کا نام لینے والا بھی اس دنیا کے پردہ پر کوئی باقی نہیں رہے گا۔اگر تم اپنے آپ کو ایسا وجود بنا لو تو یقیناً خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت ایسے رنگ میں آئے گی کہ تمہاری مشکلات خس و خاشاک کی طرح اُڑ جائیں گی اور تمہاری کامیابی کے راستہ میں کوئی روک باقی نہیں رہے گی۔“ ( الفضل 23 مارچ 1950ء) صحیح مسلم کتاب الجهاد باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر -