خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 426 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 426

$ 1949 426 خطبات محمود کام ہو جاتا ہے۔اور بالکل اُسی طرح ہو جاتا ہے جیسے وہ اس کی امید رکھتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ شاندار نیل یا قلزم کا پھٹنا یا موسی علیہ السلام کے عصا کا سانپ بن جانا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔مکہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیدا ہوتے ہیں۔آپ بے کس ہیں، بے بس ہیں لیکن لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں میں تمہاری اصلاح کے لیے آیا ہوں۔دنیا ہنستی ہے اور ی آپ پر قہقہے لگاتی ہے، آپ کا تمسخر اڑاتی ہے اور ایک وقت میں آکر وہ آپ کو ایذاء دینے پر بھی تیار ہو جاتی ہے اور ایذاء دیتی چلی جاتی ہے۔لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے دعوی پر قائم رہتے ہیں۔آپ نے بڑی عظیم الشان قربانیاں کیں مگر وہ خدا تعالیٰ کے حصول کے مقابلہ میں کیا حیثیت رکھتی ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے جسم کو قربان کیا جو محدود تھا ، آپ نے اپنے مال کو قربان کیا مگر وہ بھی محدود تھا، آپ نے اپنے رشتہ داروں کو قربان کیا مگر وہ بھی تو محدود چیز تھے۔اس کے نتیجہ میں جو بدلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آپ کو ملا وہ ہزاروں ہزار افراد کی قربانیوں کے بدلہ سے بہت زیادہ عظیم الشان تھا۔دنیا کے دوسرے لوگ بھی اپنی جائداد میں قربان کرتے ہیں ، وہ اپنے مال بھی قربان کرتے ہیں، وہ اپنی جانیں بھی قربان کرتے ہیں مگر اُن کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔فرض کرو کسی کو ای دس ہیں ایکٹر زمین مل گئی یا کوئی کسی ملک کا بادشاہ بھی بنا دیا گیا۔پھر بھی اس کے بدلہ کو اُس بدلہ سے کچھ بھی نسبت نہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربانیوں کا خدا تعالیٰ نے آپ کو دیا۔لوگ قربانیاں کرتے ہیں اور بسا اوقات ان کے بالکل حقیر نتیجے نکلتے ہیں یا بالکل ہی نہیں نکلتے۔یا بظاہر وہ عظیم الشان ہے معلوم ہوتے ہیں لیکن بہر حال وہ اُن نتائج کے مقابلہ میں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہے قربانیوں کے نکلے بالکل حقیر وذلیل ہوتے ہیں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو امریکہ کو جانتے ہی ہی نہیں تھے۔اُس وقت ابھی امریکہ دریافت بھی نہیں ہوا تھا مگر خدا تعالیٰ نے کہا اے میرے رسول ! تو کہہ دے کہ جہاں کہیں بھی کوئی انسان بستا ہے میں اُس کی ہدایت کے لیے آیا ہوں۔اور اگر ہم اس کی فقرہ کی ترجمانی کریں تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ خدا تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا اے میرے رسول ! تو کہہ دے کہ میں کینیڈا کی جس کو تم جانتے بھی نہیں ہدایت کے لیے آیا ہوں، میں یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ کی جو ابھی آباد بھی نہیں ہوئیں ہدایت کے لیے بھیجا گیا ہوں۔مجھے خدا تعالیٰ نے برازیل، کیوبا، بولیویا، چیتی ، کولمبیا اور میکسیکو ممالک کی جنہیں ابھی کوئی نہیں جانتا اور کی