خطبات محمود (جلد 30) — Page 408
$1949 408 خطبات محمود پیدا ہو جاتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسواک کا کتنی شدت سے حکم دیا ہے۔مگر کتنے ہیں جو اس پر عمل کرتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات سے کچھ دیر پہلے دیکھا کہ حضرت ابوبکر کے لڑکے عبدالرحمان جو آپ کے سالے تھے اور آپ کی طبیعت دریافت کرنے کے لیے آئے تھے دروازے میں کھڑے مسواک کر رہے ہیں۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں آپ سے بولا نہیں جاتا تھا لیکن آپ نے میری طرف اس طرح دیکھا کہ میں نے سمجھ لیا کہ آپ کو مسواک چاہیے۔میں نے کی عبدالرحمان سے مسواک لی اور اس کا اگلا حصہ جو وہ چہار ہے تھے کاٹ کر باقی حصہ تھوڑی دیر کے لیے آپ کے منہ میں رکھا۔4 اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی وفات کے وقت بھی جبکہ آپ میں بولنے کی قوت نہیں رہی تھی منہ کی صفائی کا کتنا خیال تھا لیکن اب سو میں سے نانوے آدمی منہ میں سڑاند اٹھائے پھرتے ہیں اور انہیں خیال تک نہیں آتا کہ اس کا ازالہ کریں۔غرض جیسا کہ میں نے بتایا ہے باہر سے آنے والے لوگ اگر وہ مخلص ہوں گے تو ہمارے افعال کی نقل کریں گے۔ابھی ہماری بہن رقیہ آئی ہیں۔جب وہ میری بیویوں کے ساتھ اسکول دیکھنے کے کے لیے گئیں تو انہیں برقع میں دیکھ کر گھبراگئیں اور کہنے لگیں میں کیسے بغیر برقع کے جاؤں۔پھر وہ کہنے لایا لگیں اچھا میرے پاس کپڑا ہے میں اسی کا نقاب ڈال لیتی ہوں۔اب بھی وہ جمعہ کے لیے آئی ہیں تو منہ پر نقاب ڈال کر آئی ہیں۔یہ قدرتی بات ہے۔لوگ کہتے ہیں یورپ والے پردہ کے حکم پر عمل نہیں کر سکتے لیکن جہاں محبت ہوتی ہے انسان آپ ہی آپ نقل کرنی شروع کر دیتا ہے۔تم اپنا نمونہ دکھاؤ۔کہنے کی ضرورت ہی نہیں وہ خود بخود تمہاری نقل کرنی شروع کر دیں گے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب آخری حج کے لیے جس کے بعد آپ وفات پاگئے تشریف لے گئے تو مکہ سے کچھ فاصلہ پر آپ کو پیشاب کی حاجت ہوئی۔آپ نے سواری کھڑی کی اور راستہ سے ہٹ کر ایک درخت کے پاس پیشاب کیا۔حضرت عبد اللہ بن عمر جب حج کو جاتے اپنی سواری کو اُسی جگہ کھڑا کرتے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سواری کو کھڑا کیا تھا اور اُسی درخت کے نیچے کی پیشاب کرتے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا تھا۔لوگوں نے آپ کو ایسا کرتے ایک دفعہ دیکھا، دو دفعہ دیکھا آخر کسی نے آپ سے پوچھا اس درخت میں کیا خوبی ہے کہ آپ ہمیشہ حج کو جا۔ہوئے یہاں سواری کھڑی کر کے پیشاب کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم