خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 374 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 374

$ 1949 374 خطبات محمود اس وجہ سے کہ آپ نے یہاں اسکول کھولنے کا ارادہ کیا ہے اپنے او پر یہ فرض قرار دے لیا ہے کہ ہم اس تی کے لیے چندہ اکٹھا کریں گے۔اور وہ بھی اس رنگ میں کہ ہم میں سے ہر چندہ دینے والا دس پونڈ زائد کی چندہ دے گا اور اس طرح ڈیڑھ لاکھ روپیہ ہم اسکول کے لیے اکٹھا کر دیں گے۔اب دیکھو! گجا اُن کی آمدن اور گجا تمہاری آمدن تم میں سے ایک ایک کی آمدن وہاں کے ایک ایک قصبہ کی آمدن سے بھی زیادہ ہے مگر پھر بھی وہ قربانیوں میں بڑھتے جا رہے ہیں۔اسی طرح اور بہت سی جماعتیں ہیں جو اخلاص میں ترقی کر رہی ہیں۔مثلاً مشرقی افریقہ کی جماعت ہے اس کے سارے افراد مرد عورتیں اور بچے ملا کر جو مجھے بتائے گئے ہیں وہ تین چار سو ہیں۔لیکن یہ تین چار سو افراد کی جماعت جن میں سے غالبا سو ڈیڑھ سو چندہ دینے والے ہیں کیونکہ وہاں مرد زیادہ ہیں اور عورتیں کم ہیں جس قربانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ نہایت شاندار ہے۔چونکہ وہ کمائی زیادہ کرتے ہیں اس لیے ہمارے ملک کے لحاظ سے اُن کو چھ سات سو سمجھ لو۔مگر پھر بھی یہ تھوڑے سے افراد جو نمونہ دکھا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہمارے اس وقت وہاں 9 مبلغ ہیں ان 9 مبلغوں کا خرچ یہ لوگ برداشت کر رہے ہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی وہ کی یہاں کافی چندہ بھیجتے رہتے ہیں۔اسی طرح نائیجیریا ہے، سیرالیون ہے۔وہاں بہت چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں مگر اپنے مبلغوں کا خرچ بھی برداشت کر رہی ہیں اور مرکزی جماعت کے چندے بھی ادا کرتی ہیں۔یہی حال امریکہ کی جماعت کا ہے۔وہاں ہمارے گل تین سو افراد ہیں۔اصل میں تو ہزاروں تھے مگر وہ صرف نام کے طور پر تھے۔مفتی محمد صادق صاحب میں نرمی زیادہ تھی جیسے یہاں کے محاسب اور تحصیل اپنے اندر نرمی رکھتے ہیں۔غالباً یہ نرمی کا سبق انہوں نے مفتی صاحب سے ہی سیکھا ہے۔جس نے کہہ دیا میں احمدی ہوں اُس کو انہوں نے جماعت میں شامل کر لیا اور یہ نہ دیکھا کہ وہ احمدیت پر عمل کہاں تک کرتا ہے۔اس لحاظ سے تو امریکہ میں پانچ ہزار کے قریب احمدی ہیں۔مگر حقیقتا جو امریکہ کی جماعت ہے وہ تین چار سو کے درمیان ہے جس میں مرد بھی شامل ہیں، عورتیں بھی شامل کی ہیں اور بچے بھی شامل ہیں۔لیکن امریکہ کا چندہ پچاس ہزار کے قریب ہے۔اور اب انہوں نے اور زیادہ ذمہ داریاں اپنے اوپر عائد کی ہیں اور عہد کیا ہے کہ اگلے سال وہ اپنے چندوں کو اور اپنے کام کو اور اپنے افراد کوڈ گنے سے بھی زیادہ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔غرض میں دیکھ رہا ہوں کہ بیرونجات کی جماعتیں اخلاص میں بڑھ رہی ہیں، چندوں میں