خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 196 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 196

* 1949 196 (21) خطبات محمود اللہ تعالیٰ جن لوگوں کے سپر د خدمت دین کرتا ہے وہی اس کام کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہوتے ہیں ہمارے جدید مرکز ربوہ کے قیام کا سہرا یقیناً نواب محمد الدین صاحب کے سر ہے (فرمودہ 15 جولائی 1949ء بمقام پارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو یہ ایک عام اور مشہور بات ہے کہ ہر موقع کے لیے اُس کے مناسب حال ایک خاص بات ہوتی ہے اور ہر زمانہ کے لیے ایک خاص آدمی ہوتا ہے۔جہاں یہ بات بڑے بڑے امور کے متعلق صحیح ہے وہاں ان سے اتر کر دوسرے اور تیسرے درجہ کے امور کے متعلق بھی صحیح ہے۔حضرت نوح علیہ السلام جب دنیا میں آئے تو جو کام اُس وقت اُن کے سپرد کیا گیا تھا وہ حضرت نوح کی علیہ السلام کا ہی حصہ تھا کوئی دوسرا آدمی وہ کام نہیں کر سکتا تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت میں جو کام حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کیا وہ آپ کا ہی حق تھا اور کوئی دوسرا آدمی وہ کام نہیں کر سکتا تھا۔اسی طرح حضرت موسی علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام یا ہندوستان میں حضرت کرشن حضرت رام چندر اور حضرت بُدھ علیہم السلام یا ایران میں حضرت زرتشت علیہ السلام وہ لوگ تھے جی