خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 142 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 142

$1949 142 خطبات محمود ن نَعُوذُ بِاللہ غلط تعلیم دی ہے۔وہ سمجھتا ہے کہ میرے سوا سب لوگ احمق ہیں۔عقلمند صرف میں ہی ہوں۔میں جو بات کہتا ہوں وہ درست ہے۔قرآن کریم کہتا ہے تم عدل سے کام لو 4 لیکن وہ کہتا ہے کیا عدل اور انصاف سے بھی کام چلتا ہے۔دوسرے لفظوں میں وہ یہ کہتا ہے کہ صرف وہی عقلمند ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ نے غلط تعلیم دی ہے۔اور اگر یہی بات ہے تو ی اسے کس نے کہا تھا کہ وہ قرآن کریم کو مانے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے۔لاکھوں عیسائی ایسے ہیں جو آپ پر ایمان نہیں لاتے ، لاکھوں یہودی ایسے ہیں جو آپ پر ایمان نہیں لاتے ، لاکھوں ہندو اور سکھ ایسے ہیں جو آپ پر ایمان نہیں لاتے۔اسے کس گدھے نے کہا تھا کہ تو قرآن کریم کو مان اور پھر اس کی تردید کر۔یا مثلاً قرآن کریم کہتا ہے تم سچ بولو مگر وہ کہتا ہے کہ جھوٹ کے بغیر تو گزارہ ہی نہیں۔اس کے معنے یہ ہیں کہ یا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ نے نَعُوذُ بِاللهِ علط تعلیم دی ہے اور یا کہنے والا گدھا ہے۔اس گدھے کو کس نے کہا تھا کہ وہ قرآن کریم اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے۔آخر سارے ہندو، سکھ ، عیسائی اور یہودی بھی تو قرآن کریم اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں مانتے اسے کس نے مجبور کیا ہے کہ وہ ادھر قرآن کریم پر ایمان لائے اور اُدھر کہے کہ یہ کتاب جھوٹی ہے۔وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے اور پھر آپ کی تعلیم کے خلاف عمل کرے۔غرض منافقت ایسی چیز نہیں جس کا پتانہ لگ سکے۔کسی شخص کی منافقت کی علامت ہی یہی ہے کہ اگر اس کے پاس قرآن کریم کا حکم آجائے تو وہ کہہ دیتا ہے اس پر عمل کرنے سے ہمارا کام نہیں چلتا۔اگر وہ یہودی ہوتا تو اس کی یہ بات درست تھی ، اگر وہ ہندو ہوتا تو اس کی یہ بات درست تھی ، اگر وہ عیسائی ہوتا تو اس کی یہ بات درست تھی ، اگر وہ سکھ ہوتا تو اس کی یہ بات درست تھی لیکن اپنے آپ کو مسلمان کہہ کر اور یہ کہہ کر کہ میں قرآن کریم کو مانتا ہوں وہ کہتا ہے جھوٹ کے بغیر ہمارا گزارہ نہیں اسی چیز کا نام منافقت ہے۔وہ پہلے یہ کہے کہ میں قرآن کریم کو نہیں مانتا پھر ایک ایک آیت پڑھ کر اُسے جھوٹا کہے تو کوئی حرج نہیں۔مگر ایک طرف وہ کہے کہ میں مسلمان ہوں اور قرآن کریم پر ایمان رکھتا ہوں اور دوسری طرف قرآن کہے سچ بولو 5 اور وہ کہے میں جھوٹ بولوں گا۔قرآن کریم کہے تم کسی پر بہتان نہ لگاؤ لیکن وہ کہے میں بہتان لگاؤں گا۔قرآن کریم کہے تم کسی پر