خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 1

* 1949 1 1 خطبات محمود دعائیں کرو تا وہ روک جلد دُور ہو جو تمہاری کامیابی کی راہ میں حائل ہے اور جو برکات اس کے پیچھے مجھے نظر آ رہی ہیں وہ جلد تر قریب آجائیں (فرموده 14 جنوری 1949ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”جیسا کہ احباب کو معلوم ہے مجھے آجکل در دنقرس کا دورہ ہے۔پاؤں کی تکلیف میں اب آگے کی نسبت بہت افاقہ ہے۔جب یہ درد اپنے زوروں پر ہوتا ہے اُس وقت تو پیر چار پانی پر سے بھی نیچے نہیں اتارا جاتا بلکہ چار پائی سے نیچے اُتارنا تو الگ رہا چار پائی سے نیچے لٹکا یا بھی نہیں جاتا۔اس دفعہ درد کی وہ شدت تو نہیں تھی جو پہلے ہوا کرتی تھی صرف اتنا تھا کہ میں چل پھر نہیں سکتا ہے تھا۔بہر حال اس ورم میں اب افاقہ ہے لیکن پاؤں میں کسی قدر یورک ایسڈ (URIC ACID) موجود ہے جس کی وجہ سے چلتے وقت ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے پاؤں کے نیچے کنکری آجاتی ہے۔میرا یہ تجربہ ہے کہ میں در دنقرس کے دورہ کے درمیان میں جب خطبہ کے لیے آتا ہوں تو درد بڑھ جاتا ہے۔آج بھی مجھے یہی ڈر تھا کہ جمعہ میں آنے کی وجہ سے درد کہیں بڑھ نہ جائے۔مگر چونکہ میں