خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 82 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 82

$1949 82 88 خطبات محمود اسے اوپر اٹھا کر لے گیا ہو؟ کیا کبھی کسی نے ایسا ہوتے دیکھا ہے؟ وہ گوشت تم لوگ ہی کھاتے ہو، کی تمہارے بھائی کھاتے ہیں۔اگر خدا تعالیٰ نے ایسے لوگوں کے لیے یہ سامان نہ کیا ہوتا تو وہ لوگ صرف بکرا ہی نہ کھاتے بلکہ تمہارے سامان کو بھی اٹھا کر لے جاتے اور تمہارے بیوی بچوں کو قتل کر دیتے۔جب امرتسر میں فساد ہوا اور مسلمان غیر مسلموں سے لڑ رہے تھے اُن دنوں مسلم لیگ کے اکثر لیڈر میرے پاس مشورہ کے لیے آتے رہتے تھے۔ایک دفعہ دفاع کے سیکرٹری مجھ سے ملنے کے لیے آئے۔میں نے اُن سے کہا جو لوگ کام کر رہے ہیں انہیں پیسے بھی دیا کریں ورنہ وہ لٹیرے بن جائیں گے۔صرف خدا تعالیٰ کی ذات ہی ان حوائج سے پاک ہے انسان پاک نہیں۔اگر آپ لوگ انہیں پیسے نہیں دیتے تو وہ ڈاکے مارنے لگ جائیں گے اور پھر ان کے کیریکٹر کی حفاظت مشکل ہو گی۔انہوں نے کہا یہ ٹھیک ہے۔اب بھی عملاً ایسا ہو رہا ہے۔ایک دن کا واقعہ ہے کہ چند آدمی میرے گھر پر آئے وہی اور کر جو میرے ماتحت کام کرتے تھے اور جو لیگ کے ماتحت خدمت بجا لا رہے تھے۔انہوں نے میری ایک گائے کو کھول لیا۔میں نے ان سے پوچھا یہ کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم اسے ذبح کر کے کھائیں گے۔میں نے کہا ایسا نہ کرو گائے دودھ دیتی ہے اور میرے بچے اس کا دودھ پیتے ہیں۔انہوں نے کہا آپ کو اپنے اور اپنے بچوں کے لیے دودھ کی ضرورت ہے۔تو کیا ہمیں پیٹ بھرنے کے لیے روٹی کی بھی ضرورت نہیں ؟ میں نے کہا روٹی نہ تھوڑے پیسوں میں بھی میسر آجاتی ہے مگر گائے تو بہت زیادہ قیمتی ہے۔انہوں نے کہا اچھا گائے رکھ لیں اور ہمیں روٹی کے لیے پیسے دے دیں۔چلیں اس کی آدھی قیمت کے برابر ہی دیں۔مسلم لیگ کے اس لیڈر نے مجھے بتایا کہ آخر میں نے چالیس پچاس روپیہ دے کر بڑی مشکل سے اپنا پیچھا چھڑایا۔اب دیکھو! وہی چیز جس پر لوگ غرور کرتے ہیں ایک وقت میں ان کے لیے وبالِ جان ای بن جاتی ہے اور اس سے فتنے کھڑے ہو جاتے ہیں۔تم ہی بتاؤ آخر ہم چندے کہاں خرچ کرتے ہی ہیں؟ ان میں سے کچھ تنظیم میں خرچ ہوتے ہیں اور کچھ حصہ ان کا احمدیت کے پھیلانے میں خرچ کی ہوتا ہے۔اور احمدیت جب پھیلے گی تو اس کا فائدہ بھی جماعت ہی کو ہوگا خدا تعالیٰ کو اس سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔یا اگر ان چندوں سے بچوں کو پڑھوایا جائے تو اس سے جماعت کا ہی فائدہ ہے