خطبات محمود (جلد 30) — Page 63
* 1949 8 63 63 نماز روحانیت کا ستون ہے تربیت اولا د اور والدین کی ذمہ داریاں (فرمودہ یکم اپریل 1949ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دینا تو میں نے آج کچھ اور خطبہ تھا لیکن یہاں آنے کے بعد بعض نوجوانوں کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ کر میں نے اپنا موضوع تقریر بدل لیا۔نماز اسلامی فرائض میں سے ایک نہایت ہی اہم فرض ہے اور حقیقت یہ ہے کہ روحانیت کا ستون نماز ہی ہے۔جس نے ٹھیک طور پر نماز پڑھی اُس کا دل قائم ہو گیا اور جس کا دل قائم ہو گیا کی اس کی روحانیت بھی قائم ہوگئی۔اور جس نے ٹھیک طور پر نماز نہیں پڑھی اُس کا دل قائم نہیں ہوا اور جس کا دل قائم نہیں ہوا وہ سچے طور پر مسلمان بھی نہیں کہلا سکتا۔وہ ایک ایسوسی ایشن کا ممبر تو ہے، وہ ایک مجلس کا ممبر تو کہلا سکتا ہے مگر وہ ایک مذہبی آدمی نہیں کہلا سکتا۔اور نماز پڑھنے اور ٹھیک طور پڑھنے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔نماز بسا اوقات ایک ایسا انسان بھی پڑھ لیتا ہے جسے مذہب خطبات محمود