خطبات محمود (جلد 30) — Page 429
* 1949 429 خطبات محمود بارہ لاکھ ہی ملے گا۔تم امیدیں رکھتے ہو کہ تمہیں بارہ پدم میں گر کا م تم بارہ لاکھ کا کرتے ہو۔اگر تم دنیوی طور پر جاؤ تو تمہیں بارہ لاکھ کے بدلہ میں بارہ لاکھ ہی مل سکتے ہیں بارہ پدم نہیں مل سکتے۔ہاں! اگر تم اپنے کاموں کی بنیاد عشق اور ایثار و قربانی پر رکھو تو بارہ لاکھ کا ثواب بھی ملے گا اور اس کے علاوہ خدا تعالیٰ اپنے پاس سے زیادہ بھی دے گا۔تم ایک نئی بنیادرکھ رہے ہو۔اس کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، اس کے لیے ہمت اور استقلال کی ضرورت ہے۔یہ نہیں کہ تم نہ کرو گے تو یہ کام نہیں ہوگا۔یہ کام ضرور ہو گا لیکن تم اس سلسلہ سے نکل جاؤ گے اور اس فخر میں حصہ نہیں لے سکو گے۔کیونکہ خدا تعالیٰ جب کوئی نئی بنیا درکھتا ہے تو وہ نئے دلوں کے ذریعہ رکھتا ہے۔نئی بنیاد پرانے دلوں سے نہیں رکھی جاسکتی۔اس کے لیے نئے دل اور نئے خون کی ضرورت ہے۔اگر تم نئے دل اور نئے عزم کے ساتھ کام کرو گے تو اس عمارت کے بنانے میں حصہ دار ہو جاؤ گے جسے اس زمانہ میں خدا تعالی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔نہیں تو خدا تعالیٰ کہے گا جاؤ پرانی زمین اور پرانے آسمان سے کچھ ملتا ہے تو لے لو۔لیکن یاد رکھو! ٹوٹے ہوئے آسمان بارش نہیں برسایا کرتے اور پرانی زمین نئی روئید گیاں نہیں اُگایا کرتی۔(الفضل 7 فروری 1950ء) 1 إنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ - (التوبة: 111)