خطبات محمود (جلد 30) — Page 392
* 1949 392 40 40 خطبات محمود تحریک جدید کے دفتر اول کے سولھویں سال اور دفتر دوم کے چھٹے سال کے آغاز کا اعلان (فرموده 25 نومبر 1949ء بمقام ربوہ ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ مجھے تین دن سے در دنفرس کا دورہ ہے اس لیے میں کھڑے ہو کر خطبہ نہیں پڑھ سکتا بلکہ ممکن ہے نماز بھی بیٹھ کر پڑھاؤں۔ہاں کوشش کروں گا کہ نماز کھڑے ہو کر ہی پڑھاؤں لیکن درد کی شدت کی وجہ سے مجھے سجدے اور قعدے میں پاؤں نکال کر ہی سجدہ یا قعدہ کرنا پڑے گا۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہے یا کم از کم ان احباب کو معلوم ہے جو معاملات کو سو چنے اور اُن پر غور کرنے کے عادی ہیں اور اس پر ان کے خطوط جو دو تین ہفتے سے آ رہے ہیں شاہد ہیں کہ یہ جمعہ سابقہ روایات کے مطابق تحریک جدید کے نئے سال کی تحریک کے اعلان کا جمعہ ہے۔تحریک جدید کوی شروع ہوئے پندرہ سال ہو چکے ہیں اب یہ سولھواں سال شروع ہو رہا ہے۔جس جوش اور جس جذبہ اور ایثار کے ساتھ جماعت کے دوستوں نے پہلے سال کے اعلان کو قبول کیا تھا اور جس کم مایگی 1 اور کمزوری کے ساتھ ہم نے یہ کام شروع کیا تھا وہ دونوں باتیں ایمان کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت رکھتی ہیں۔