خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 368 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 368

* 1949 368 37 خطبات محمود اپنے آپ کو اور اپنی جماعت کو نیکیوں اور قربانیوں کے بلند مقام پر قائم کرنے کی کوشش کرو (فرمودہ 4 نومبر 1949 ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: وو کچھ عرصہ ہوا میں نے لاہور کی جماعت کو ایک زنانہ اور ایک مردانہ سکول قائم کرنے اور موجودہ مسجد سے ایک زیادہ وسیع مسجد بنانے کی ہدایت کی تھی کیونکہ میں سمجھتا ہوں اب بغیر اس کے یہاں کی جماعت ترقی نہیں کر سکتی۔اسی طرح میرے نزدیک اب لاہور کا تمدن اس قسم کا ہو گیا ہے کہ ضروری ہے یہاں ہماری جماعت کا ایک ہال بھی ہو جس میں ہر اتوار کولیکچر ہوا کریں اور بعد میں لوگوں کو سوال و جواب کا موقع دیا جائے۔اگر ایسا ہو جائے تو مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ایسا لیا طبقہ پیدا ہونا شروع ہو جائے گا جو احمدیت کے متعلق لوگوں کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کے زہر سے ی بڑی حد تک محفوظ ہوگا۔اور اگر اس کے ساتھ ہی ایک لائبریری بھی ہو جس میں سلسلہ کی کتب کے علاوہ ای دوسرے علوم کی کتابیں بھی موجود ہوں، اسی طرح اخبارات وغیرہ ہوں تو یہ ایک ایسا ذریعہ ہوگا جس سے لوگوں کو بہت کچھ فائدہ پہنچ سکے گا۔بلکہ میں تو کہوں گا اس سے بڑھ کر ایک اور ذریعہ بھی ہے