خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 264 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 264

* 1949 264 خطبات محمود زبان نہیں جانتے تھے اور عربی بولتے ہوئے وہ بہت سی غلطیاں کر جاتے تھے۔مثلاً حبشہ کے لوگ ”ش“ کو ”س“ کہتے تھے۔چنانچہ بلال جب اذان دیتے ہوئے اَشْهَدُ کو اَسهَدُ کہتے تو عرب لوگ ہنستے تھے کیونکہ ان کے اندر قومی برتری کا خیال پایا جاتا تھا۔حالانکہ دوسری زبانوں کے بعض الفاظ وہ خود بھی نہیں ادا کر سکتے تھے۔مثلاً وہ روٹی کو روٹی نہیں کہہ سکتے روتی کہیں گے اور چوری کو جوری کہیں گے۔جس طرح غیر عرب عربی کے بعض الفاظ ادا نہیں کر سکتے اسی طرح عرب بھی غیر زبانوں کے بعض الفاظ ادا نہیں کر سکتے۔لیکن قومی برتری کے نشہ میں وہ یہ بات سوچتے نہیں تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال کے اسھد پر دوسرے لوگوں کو ہنستے دیکھا تو آپ نے فرمایا تم بلال کی اذان پر ہنستے ہو حالانکہ جب وہ اذان دیتا ہے تو اللہ تعالی عرش پر خوش ہوتا ہے اور تمہارے اَشْهَدُ سے اس کا اَسْهَدُ کہنا خدا تعالیٰ کو زیادہ پیارا لگتا ہے۔بلال حبشی تھے اور حبشی غلام بنائے جاتے تھے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں میں سے نہیں تھے جن کے نزدیک کوئی غیر قوم مقہور و ذلیل ہو۔آپ کے نزدیک سب قومیں یکساں طور پر خدا تعالیٰ کی مخلوق تھیں۔آپ کو یونانیوں اور حبشیوں سے بھی ویسا ہی پیار تھا جیسے عرب سے۔یہی محبت تھی جس نے اُن غیر قوموں کے دلوں میں آپ کا وہ عشق پیدا کر دیا تھا جس کو عرب۔بھی بہت سے لوگ نہیں سمجھ سکتے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں پیدا ہوئے پھر عرب قوم میں پیدا ہوئے ، اور عربوں سے بھی قریش قبیلہ میں پیدا ہوئے جو دوسری عرب قوموں کو بھی حقیر اور ذلیل سمجھتا تھا۔آپ کو حبشیوں سے کیا جوڑ تھا۔اگر آپ سے کسی قوم یا قبیلہ کومحبت ہونی چاہیے تھی تو بنو ہاشم کو ہونی چاہیے تھی ، آپ سے کسی کو محبت ہونی چاہیے تھی تو قریش کو ہونی چاہیے تھی یا پھر عرب کے لوگوں کو ہونی چاہیے تھی۔غیر قوموں کے دلوں میں جن کی حکومتوں کو آپ کے لشکروں نے پامال کر دیا تھا، جن کی قومی سرداری کو اسلامی سلطنت نے تباہ کر کے رکھ دیا تھا محبت ہوہی کیسے سکتی تھی۔انہیں تو آپ سے دشمنی ہونی چاہیے۔لیکن واقعات کیا ہے ہیں؟ اس کے لیے ہم پہلے حضرت مسیح علیہ السلام کی قوم کی اُس محبت کا جائزہ لیتے ہیں جو اسے اپنے آقا کے ساتھ تھی۔جب آپ پکڑے گئے اور آپ کے خاص حواری پطرس کو جسے آپ نے اپنے بعد خلیفہ بھی مقرر کیا تھا پولیس نے کہا کہ تم اس کے پیچھے پیچھے کیوں آرہے ہو ؟ معلوم ہوتا ہے تم بھی اس کے ساتھ ہو۔تو اُس نے کہا میں اس کا مُرید نہیں ہوں۔میں تو اس پر لعنت بھیجتا ہوں Z۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ