خطبات محمود (جلد 30) — Page 11
خطبات محمود 11 $1949 اگر یہ کہا جائے کہ چونکہ آپ نے لڑائیاں کی تھیں اس لیے دوسرے لوگوں کو آپ سے دشمنی ہوگئی ہے۔تو ہم کہتے ہیں بے شک آپ نے لڑائیاں کی ہیں لیکن ساتھ ہی آپ کی یہ ہدایات بھی تھیں کہ بوڑھوں کو مت مارو، عورتوں اور بچوں کو مت چھوڑ ، راہیوں اور پادریوں کو کچھ نہ کہو، جو ا قیدی ہو جائیں انہیں مت مارو، کسی پر اچانک حملہ نہ کرو بلکہ حملہ کرنے سے پہلے اسے بتا دو کہ ہم حملہ کرنے والے ہیں۔اگر کسی قوم یا قبیلہ سے تمہارا معاہدہ ہو تو اُسے تو ڑو نہیں۔لیکن اگر تم دیکھتے ہے ہو کہ وہ قوم یا قبیلہ معاہدہ توڑ رہا ہے تو اُسے کہہ دو کہ ہم اپنا معاہدہ ختم کرتے ہیں۔بلکہ آپ نے کی یہاں تک فرمایا ہے کہ جب دشمن کے ساتھ تمہاری چپقلش ہو جائے اور وہ تم پر زیادتی کرے تو بعض قسم کی زیادتیوں کے بدلہ میں بے شک تمہیں اجازت ہے کہ تم دشمن کے ساتھ اتنی زیادتی کر لو جتنی زیادتی اُس نے تمہارے ساتھ کی ہے۔لیکن بعض قسم کی زیادتیوں کے بدلہ میں تمہیں اتنی زیادتی کرنے کی بھی اجازت نہیں کیونکہ جو زیادتی انسانیت سے ہی گری ہوئی ہو اُس کے بدلہ میں اتنی زیادتی کرنا بھی مسلمان کے لیے جائز نہیں۔یہ احکام تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لڑائیوں کے متعلق دیئے۔آپ سے پہلے حضرت موسی علیہ السلام بھی ایک شرعی نبی گزرے ہیں اور حضرت موسی علیہ السلام نے بھی لڑائیاں کی ہیں۔اور حضرت موسی علیہ السلام نے لڑائیوں کے متعلق فرمایا ہے کہ تم دشمن کے گھر میں گھس جاؤ ، اُس کے تمام مردوں کو قتل کر دو، اس کی عورتوں اور بچوں کو غلام بنا لو بلکہ اُس کے جانوروں تک کو بھی قتل کر دو کیونکہ وہ بھی نجس اور ناپاک ہیں، اس کے گھروں کو جلا دو، اس کی فصلوں کو تباہ کر دو۔1 اب اگر لڑائیوں کی ہی وجہ سے لوگوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دشمنی پیدا ہو گئی ہے تو آپ سے زیادہ انہیں حضرت موسی علیہ السلام سے دشمنی ہونی چاہیے تھی لیکن حضرت موسی علیہ السلام کا تو ہمیں کوئی دشمن نظر نہیں آتا۔اگر یہ دشمنی لڑائیوں کی ہی وجہ سے تھی تو آپ سے زیادہ حضرت کرشن علیہ السلام سے دشمنی ہوئی ہے چاہیے تھی جنہوں نے نہ صرف لڑائیاں کی ہیں بلکہ لڑائی کے متعلق نہایت ہی سخت تعلیم دی ہے۔لیکن کرشن علیہ السلام کے دشمن بھی کہیں نظر نہیں آتے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے من عام پائے جاتے ہیں۔پس یہ کہنا کہ لوگوں کی آپ سے دشمنی ان لڑائیوں کی وجہ سے ہے جو آپ نے کیں محض جھوٹ ہے آپ سے پہلے اور بھی کئی نبی ایسے گزرے ہیں جنہوں نے لڑائیاں کی