خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 190

$ 1949 190 خطبات محمود احسان نہیں کرتا بلکہ یہ خدا تعالیٰ کا احسان ہوتا ہے کہ اُس نے اسے روحانی گندوں کے دور کرنے کا موقع بہم پہنچایا۔کیا ڈاکٹر مریض کو بھوکا نہیں رکھتے ؟ جب کسی شخص کا جگر خراب ہو جاتا ہے یا معدہ ای اور انتڑیاں خراب ہو جاتی ہیں تو ڈاکٹر ا سے آٹھ آٹھ ، دس دس دن کا فاقہ دیتے ہیں لیکن کوئی شخص نہیں کہتا کہ فاقہ دے کر ڈاکٹر نے مریض پر ظلم کیا ہے۔بلکہ وہ ڈاکٹر کا احسان تسلیم کرتا ہے کیونکہ فاقہ کے ذریعہ اُس کی باقی زندگی بچ جاتی ہے۔اگر اُسے فاقہ نہ دیا جاتا تو اُس کی ہیں بائیس سال کی باقی زندگی ختم ہو جاتی۔اسی طرح رمضان کے روزے ایک انسان کی باقی روحانی زندگی کو قائم رکھنے کا ایک ذریعہ ہیں۔اگر کوئی شخص ان فاقوں کو برداشت نہیں کرے گا تو اُس کی روحانیت مر جائے گی اور اس کے نتائج ظاہر ہی ہیں۔اس دنیا کی زندگی تو عارضی ہے اصل اور دائمی زندگی اگلے جہان کی ہے۔اگر وہ برباد ہو گئی تو کیا فائدہ؟ پس اِس مہینہ کی قدر کرنی چاہیے اور ان دنوں کو صحیح طور پر استعمال کرنا چاہیے۔جتنا ہم ان دنوں کو صحیح طور پر استعمال کریں گے اتنے ہی ہمارے وہ زہر دور ہوں گے جو اندر ہی اندر جمع ہو کر ہماری روحانی زندگی کو ختم کر دیتے (الفضل 11 اپریل 1957ء) ہیں۔1 : مُلتين قبض کشا دوا ( اقرب الموارد الجزء الثانی صفحہ 1177 - زیر لفظ ”لین، مطبوعه ایران 1403ھ)