خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 299 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 299

* 1949 299 خطبات محمود اس لیے کہ اسے اُٹھا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں دے دیا جائے۔عاص آپ کا کتنا دشمن تھا۔وہ مکہ کا باپ کہلایا کرتا تھا اور مخالفت میں انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔اس کے شخص کا بھی ایک بیٹا تھا جو مسلمان ہو گیا۔اس کا پوتا اپنے باپ کی زندگی میں ہی مسلمان ہو گیا تھا اور اس کی کے خلاف ایک عرصہ تک لڑتا رہا۔اس کا نام عبد اللہ بن عمر و تھا۔عبداللہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے لڑا کرتا تھا مگر عمر واتنا شدید دشمن تھا کہ ایک لمبے عرصہ تک آپ کے خلاف لڑتا رہا۔ایک دن ایسا ہوا کہ اس کی آنکھیں کھلیں۔وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اسلام لے آیا۔یہ عمر و جب مرنے لگے تو وہ روتے تھے۔بیٹے نے دریافت کیا آپ روتے کیوں ہیں؟ خدا تعالیٰ نے اس بات کی آپ کو توفیق دی ہے کہ آپ مسلمان ہو کر مر رہے ہیں لیکن ان کے اندرا سلام اس قدر جاگزیں ہو چکا تھا کہ صرف لفظ اسلام سے انہیں کوئی لطف حاصل نہیں ہوتا تھا۔وہ محض اسلام لے آنے کو کافی نہیں سمجھتے تھے۔انہوں نے روتے ہوئے کہا میرے بیٹے ! مجھے پتا نہیں کہ اگلے جہان میں میرا کیا حال ہوگا۔ایمان لانے سے پہلے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اتنا دشمن تھا کہ باوجود اس کے کے کہ آپ میرے قریبی رشتہ دار تھے جس دن سے آپ نے دعوی کیا بغض کی وجہ سے میں نے آپ کی شکل نہیں دیکھی اور اُس وقت اگر کوئی مجھ سے آپ کا حلیہ دریافت کرتا تو میں اسے بتانہیں سکتا تھا۔پھر اے میرے بیٹے ! مجھے خدا تعالیٰ نے ایمان نصیب کیا اور وہ معمولی تغیر نہیں تھا۔جب میں ایمان لایا تو آپ کی عظمت کا مجھ پر اتنا اثر تھا کہ رُعب کی وجہ سے میں نے آپ کی شکل نہیں دیکھی اور اگر اب بھی کوئی مجھ سے آپ کا حلیہ پوچھے تو میں نہیں بتا سکتا۔پھر آپ فوت ہوئے۔آپ کے فوت ہونے کے بعد دنیا کے جھگڑے شروع ہوئے۔ہم آپس میں لڑتے رہے۔ہمیں دین کی طرف وہ توجہ نہ رہی جو آپ کی زندگی میں تھی۔میں کفر کی حالت میں مرجاتا تو اور بات تھی۔آپ کی زندگی میں مرجاتا تو اور بات تھی لیکن آج ایک لمبے عرصہ کے بعد میں فوت ہو رہا ہوں اور پتا نہیں آپ کی وفات کے بعد میں نے کیا کیا کوتاہیاں کی ہیں۔6 میں ڈرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو میں اگلے جہان میں بھی آپ کی شکل نہ دیکھ سکوں۔اب دیکھو! یہ عمرو عاص کا بیٹا تھا یا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا؟ ہر شخص جس میں عقل ہے یہی کہے گا کہ عاص کے گھر میں وہ پیدا ہوالیکن اس نے اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں رکھ دیا۔خالد بن ولید رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عداوت میں بہت شہرت رکھتے تھے۔