خطبات محمود (جلد 30) — Page 112
* 1949 112 خطبات محمود سے سات آٹھ سال پہلے کیا کوئی کہہ سکتا تھا کہ ہندوستان تقسیم ہو جائے گا؟ کیا کوئی یہ کہہ سکتا تھا کہ لوگ ہتھیاروں کے ساتھ ایک دوسرے پر حملے کریں گے اور قادیان سے احمدیوں کو نکلنا پڑے گا آج سے چند سال پہلے کوئی مان ہی نہیں سکتا تھا کہ کسی دن ملک تقسیم ہو گا۔لیکن وہ بات جو ناممکن تھی وہ وقوع میں آئی اور پیشگوئیوں کے مطابق پوری ہوئی اور اپنی تفصیلات کے ساتھ ہوئی۔پس وہ خدا جس نے جب دنیا نہیں سمجھ سکتی تھی کہا تھا کہ ہندوستان تقسیم ہو گا ، احمد یوں کو قادیان چھوڑ کر آنا پڑے گا، خون خرابہ ہوگا اور جو اُس نے کہا تھا وہ ہو گیا۔اُسی خدا نے جب یہ کہا ہے کہ احمدی پھر اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جائیں گے۔وہ پھر ایک مرکز میں جمع ہو کر دنیا پر غالب آجائیں گے اور دنیا کو فتح کرلیں گے تو یہ بات بھی اُسی طرح ہی پوری ہوگی جس طرح اُس کی پہلی باتیں پوری ہوئیں“۔الفضل 18 اگست 1949 ء ) 1 : متلی سن کی باریک ڈوری (فیروز اللغات اردو ترجمہ فیروز سنز لمیٹڈ ) 2 : تذکرہ صفحہ 595 ایڈیشن چہارم فرمہ چھاپنے کے لیے سیسے کے حروف کی ترتیب دی ہوئی پلیٹ ، ٹائپ کے حروف کا چوکھٹا یا پتھر وغیرہ پر جمائی ہوئی تحریر۔چھاپنے کے لیے تیار کیا ہوا کاغذ کا ایک تاؤ( اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 13۔اردو لغت بورڈ کراچی جون 1991ء)