خطبات محمود (جلد 30) — Page 50
1949ء 50 خطبات محمود آنے والی ہیں، ہم اُن جسمانی اور مالی اور سیاسی مشکلات کو بھی دیکھتے ہیں جو ہمارے سامنے رونما ہونے والی ہیں۔ مگر ان سب دُھندلکوں میں سے پار ہوتی ہوئی اور ان سب تاریکیوں کے پیچھے ہماری نگاہ اس اونچے اور بلند تر جھنڈے کو بھی انتہائی شان و شوکت کے ساتھ لہراتا ہوا دیکھ رہی ہے۔ جس کے نیچے ایک دن ساری دنیا پناہ لینے پر مجبور ہے پر مجبور ہو گی ۔ یہ جھنڈا خدا کا ہوگا ، یہ جھنڈ ا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہوگا ، یہ جھنڈا احمدیت کا ہوگا اور یہ سب کچھ ایک دن ضرور ہو کر رہے گا۔ بے شک دنیوی مصائب کے وقت کئی اپنے بھی یہ کہہ اُٹھیں گے کہ ہم نے کیا سمجھا تھا اور کیا ہو گیا۔ مگر یہ سب چیزیں ملتی چلی جائیں گی ہٹتی چلی جائیں گی۔ آسمان کا نور ظاہر ہوتا چلا جائے گا اور زمین کی تاریکی دور ہوتی چلی جائے گی ، اور آخر وہی ہوگا جو خدا نے چاہا۔ وہ نہیں ہوگا جو دنیا نے چاہا۔ )الفضل 12 مئی 1949ء “MY HOME MY CASTLE": 1 2: لَا تَدْ۔ تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّى تَسْتَأْنِسُوا ( النور : 28 ) 3 : بخارى كتاب المناقب باب مناقب قریش