خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 41

* 1949 41 6 خطبات محمود جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ کے افتتاح میں حکمت (فرموده 18 مارچ 1949ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے دو جمعوں میں میں نہیں آسکا کیونکہ مجھے نقرس کی تکلیف رہی ہے۔پہلے میرے دائیں پاؤں پر نقرس کا حملہ رہا اس کے بعد بائیں پاؤں پر نقرس کا حملہ ہو گیا۔درمیان میں ایک دفعہ مالش کے دوران میں چوٹ لگ گئی جس سے درد بڑھ گیا اور مجھے یوں محسوس ہوا جیسے ہڈی میں کوئی ضرب آ گئی ہے۔چار دن ہوئے ایکسرے لیا گیا تو معلوم ہوا کہ ہڈی میں کوئی فریکچر نہیں۔جو ی درد تھا وہ صرف چوٹ کی وجہ سے تھا۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب درد میں افاقہ ہے لیکن تین چار دن سے باوجود آرام آجانے کے شاید اُن مضعف دواؤں کی وجہ سے جو نقرس کے لیے مجھے کھانی پڑی ہیں برابر کمزوری محسوس ہوتی اور نیند کا غلبہ رہتا ہے۔جب تک کام کرتا رہوں کام کرتا ہے رہتا ہوں لیکن جب کام سے ذرا بھی توجہ ہے فوراً نیند کا غلبہ شروع ہو جاتا ہے۔بہر حال اب پاؤل میں اتنی طاقت پیدا ہو گئی ہے کہ میں کھڑے ہو کر خطبہ پڑھا سکتا ہوں۔چنانچہ میں نے یہی مناسب سمجھا کہ خطبہ کے لیے آجاؤں اور بعض ضروری امور کی طرف دوستوں کو توجہ دلا دوں۔احباب کو معلوم ہے کہ اس سال کا جلسہ سالانہ ایسٹر ہالی ڈیز (EASTER HOLIDAYS)