خطبات محمود (جلد 30) — Page 429
1949ء 429 خطبات محمود بارہ لاکھ ہی ملے گا۔ تم امیدیں رکھتے ہو کہ تمہیں بارہ پدم ملیں مگر کام تم بارہ لاکھ کا کرتے ہو۔ اگر تم دنیوی طور پر جاؤ تو تمہیں بارہ لاکھ کے بدلہ میں بارہ لاکھ ہی مل سکتے ہیں بارہ پدم نہیں مل سکتے ۔ ہاں! اگر تم اپنے کاموں کی بنیاد عشق اور ایثار و قربانی پر رکھ تو بارہ لاکھ کا ثواب بھی ۔ اور اس۔ علاوہ خدا تعالیٰ اپنے پاس سے زیادہ بھی دے گا ۔ تم ایک نئی بنیادرکھ رہے ہو۔ اس کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، اس کے لیے ہمت اور استقلال کی ضرورت ہے۔ یہ نہیں کہ تم نہ کرو گے تو یہ کام نہیں یہ ہوگا۔ یہ کام ضرور ہو گا لیکن تم اس سلسلہ سے نکل جاؤ گے اور اس فخر میں حصہ نہیں لے سکو گے ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ جب کوئی نئی بنیا د رکھتا ہے تو وہ نئے دلوں کے ذریعہ رکھتا ہے۔ نئی بنیاد پرانے دلوں سے نہیں رکھی جاسکتی ۔ اس کے لیے نئے دل اور نئے خون کی ضرورت ہے۔ اگر تم نئے دل اور نئے عزم کے ساتھ کام کرو گے تو اس عمارت کے بنانے میں حصہ دار ہو جاؤ گے جسے اس زمانہ میں خدا تعالی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ نہیں تو خدا تعالیٰ کہے گا جاؤ پرانی زمین اور پرانے آسمان سے کچھ ملتا ہے تو لے لو۔ لیکن یاد رکھو! ٹوٹے ہوئے آسمان بارش نہیں برسایا کرتے اور پرانی زمین نئی روئیدگیاں نہیں اُگایا الفضل 7 فروری 1950ء) کرتی۔ 1: إِنَّ اللَّهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ * 111 :التوبة(