خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 392 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 392

1949ء 392 40 خطبات محمود تحریک جدید کے دفتر اول کے سولھویں سال اور دفتر دوم کے چھٹے سال کے آغاز کا اعلان (فرمودہ 25 نومبر 1949ء بمقام ربوہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ مجھے تین دن سے در دنقرس کا دورہ ہے اس لیے میں کھڑے ہو کر خطبہ نہیں پڑھ سکتا بلکہ ممکن ہے نماز بھی بیٹھ کر پڑھاؤں۔ ہاں کوشش کروں گا کہ نماز کھڑے ہو کر ہی پڑھاؤں لیکن درد کی شدت کی وجہ سے مجھے سجدے اور قعدے میں پاؤں نکال کر ہی سجدہ یا قعدہ کرنا پڑے گا۔ جیسا کہ احباب کو معلوم ہے یا کم از کم ان احباب کو معلوم ہے جو معاملات کو سوچنے اور ان پر غور کرنے کے عادی ہیں اور اس پر ان کے خطوط جو دو تین ہفتے سے آ رہے ہیں شاہد ہیں کہ یہ جمعہ سابقہ روایات کے مطابق تحریک جدید کے نئے سال کی تحریک کے اعلان کا جمعہ ہے۔ تحریک جدید کو شروع ہوئے پندرہ سال ہو چکے ہیں اب یہ سولھواں سال شروع ہو رہا ہے۔ جس جوش اور جس جذبہ اور ایثار کے ساتھ جماعت کے دوستوں نے پہلے سال کے اعلان کو قبول کیا تھا اور جس کم مائیگی 1 اور کمزوری کے ساتھ ہم نے یہ کام شروع کیا تھا وہ دونوں باتیں ایمان کی تاریخ میں ایک اہم حیثیت رکھتی ہیں۔