خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 375 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 375

$ 1949 375 خطبات محمود بڑھ رہی ہیں اور جس نسبت سے بڑھ رہی ہیں اُس نسبت سے ہمارے ملک کی جماعتیں ترقی نہیں کر ر ہیں اور جس نسبت سے انہیں اپنے اخلاص کو قائم رکھنا چاہیے تھا اس نسبت سے وہ اپنے اخلاص کو قائم نہیں رکھ رہیں۔یہ بھی ایک بڑے فکر کی بات ہے بلکہ اس میں غیرت کا بھی سوال ہے جو دین تو الگ رہا دنیوی معاملات میں بھی پیدا ہونی چاہیے۔دین ہمارے گھر سے نکلا۔خدا نے ہم کو اس بوجھ کے اُٹھانے کے لیے چنا۔لیکن بجائے اس کے کہ ہمارے کندھے اس بوجھ کے اٹھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پھیلتے چلے جاتے اب اس بوجھ کو بیر ونجات کی جماعتیں بہت زیادہ شوق اور اخلاص سے اُٹھا رہی ہیں۔در حقیقت اگر دیکھا جائے تو پاکستان میں جس قدر ہماری جماعتیں پائی جاتی ہیں ان سے دسویں حصہ کے برابر باہر کی جماعتیں ہیں لیکن چندے کو دیکھیں تو وہ یہاں کی جماعتوں کے قریباً برابر ہے۔گویاوہ اس وقت ہم سے دس گنا بوجھ اٹھا رہی ہیں۔پھر جس رفتار سے وہ بڑھ رہی ہیں وہ بتاتی ہے کہ گلے چار پانچ سال میں وہ تعداد میں بھی بڑھ جائیں گی اور یہ کوئی خوشکن خیال ہمارے لیے نہیں ہوگا۔اس کے معنے یہ ہوں گے کہ خدا تعالیٰ نے ہم کو دس قدم آگے رکھ کر دوڑ کا حکم دیا مگر بجائے اس کے کہ ہم دوسروں سے دس قدم آگے رہتے دوسرے آگے نکل گئے اور ہم پیچھے رہ گئے۔پس کوئی نہ کوئی طریق ہم کو اس کے لیے اختیار کرنا چاہیے۔پہلا طریق تو یہی ہے اور اس کی ہی ہم تم سے امید کرتے ہیں کہ تم محبت اور پیار سے لوگوں کو سمجھاؤ لیکن اگر تم کہتے ہو کہ ہم نے سارا زور لگالیا مگر وہ اپنی اصلاح نہیں کرتے ، اگر سال کے بعد سال گزرتا چلا جاتا ہے اور وہ بیدار نہیں ہوتے تو تم کیوں ان کے متعلق لمبی امید میں کرتے چلے جاتے ہے ہو۔تم کیوں نہیں سمجھ لیتے کہ وہ مرچکے ہیں اور مرے ہوئے کو بیدار کرنے کی کوشش کرنا ہر گز دانائی نہیں کہلاسکتی۔تم کیوں ان کی وجہ سے اپنے لیے ذلت سہیڑتے ہو کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس جماعت میں ستر فیصدی نادہند ہیں۔تم مخلص بھی ہو، تم قربانی بھی کرتے ہو مگر دوسرے لوگ تمہاری قربانیوں پر پردہ ڈال دیتے ہیں اور وہ تمہیں بھی بدنام کر دیتے ہیں مگر تمہیں کوئی غیرت نہیں آتی کہ تم ان کی وجہ سے بدنام ہو رہے ہو ، تم ان کی وجہ سے ذلیل اور رسوا ہو رہے ہو۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب ایک بات کہی ہے تو کیا تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی زیادہ رحم دل ہو کہ اس پر عمل نہیں کرتے؟ کہتے ہیں ”ماں سے زیادہ چاہے کٹنی کہلائے“۔