خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 25 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 25

* 1949 25 25 4' خطبات محمود مومن کو روحانیت کے ظاہری اور باطنی دونوں پہلوؤں کو درست کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے ہے وہ (فرموده 18 فروری 1949 ء راولپنڈی) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس میں کوئی محبہ نہیں کہ مغز ہی اصل چیز ہوا کرتی ہے لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ کسی چھلکے کے بغیر کوئی مغز تیار نہیں ہو سکتا۔جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ مغز بغیر چھلکے کے تیار ہو سکتا غلطی پر ہیں۔مغز کا قیام چھلکے کے ساتھ وابستہ ہے۔میں ایک دفعہ سندھ گیا وہاں ایک عزیز کے ہاں میری دعوت تھی۔ایک ہندو بھی وہاں تھا۔اس سے میں نے پوچھا تم ہندوستان کیوں نہیں ہے گئے؟ اس نے کہا یہاں امن ہے۔جو لوگ یہاں سے چلے گئے ہیں انہوں نے غلطی کی ہے۔مسلمانوں سے میرے اچھے تعلقات ہیں اور مجھے یہاں کسی قسم کا خطرہ نہیں۔مجلس میں سے کسی نے کہیے کہا کہ یہ دوست اسلام کی تحقیق کر رہے ہیں اور ایک حد تک اسلام کی طرف مائل ہیں۔اس پر میں نے اُس ہندو سے کہا جب آپ اسلام کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ایک حد تک آپ نے اس کی صداقت کو معلوم کرنے کی کوشش کی ہے تو آپ آگے قدم کیوں نہیں بڑھاتے ؟ اگر آپ