خطبات محمود (جلد 30) — Page 328
1949ء 328 خطبات محمود جو آدم علیہ السلام کے وقت میں تھا ۔ مگر خدا بوڑھا نہیں ہوتا ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اس نے زمین و آسمان کو بدل دیا تھا ، حضرت عیسی علیہ السلام، حضرت موسی علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام ، حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت نوح علیہ السلام کے لیے اس نے زمین و آسمان کو بدل دیا تھا ۔ اسی طرح اور لاکھوں لوگ ہیں جن کے لیے خدا تعالیٰ نے زمین و آسمان کو بدلا ۔ یہی زمین و آسمان بدلنے تمہارے لیے بھی مقدر ہیں بشرطیکہ تم ان لوگوں کے نقش قدم پر چلو جن کے لیے خدا تعالیٰ نے پہلے زمین و آسمان کو بدلا تھا۔ 1 : بنی اسرائیل: 21 الفضل 6 اکتوبر 1949ء)