خطبات محمود (جلد 30) — Page 271
* 1949 271 28۔خطبات محمود ایک زندہ قوم کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت اپنے اعمال کی نگرانی کرتی رہے (فرمودہ 2 ستمبر 1949 ء بمقام کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ” آج میں جماعت کو نہایت اختصار کے ساتھ اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انہیں افراد کی اخلاقی نگرانی کی طرف توجہ رکھنی چاہیے۔تعلیم و تربیت کا محکمہ اول تو ہر جماعت میں ہوتا نہیں اور اگر ہوتا ہے تو اس کے معنے صرف یہ سمجھ لیے جاتے ہیں کہ سال گزارنے پر رپورٹ کر دی جائے کہ حضور ہماری جماعت میں بہت سی کمزوریاں ہیں۔دعا فرمائیں کہ خدا تعالیٰ ان کی اصلاح کر دے۔حالانکہ تعلیم و تربیت کے تو یہ معنے ہوتے ہیں کہ دیکھا جائے جماعت میں کون کون سے عیوب پائے جاتے ہیں اور پھر ان کی اصلاح کی کوشش کی جائے۔مختلف جماعتوں میں مختلف کمزوریاں ہوں گی۔کسی جماعت کے افراد میں ہمدردی کم ہو گی، کسی میں مالی قربانیوں کے لحاظ سے کمزوری ہوگی ، کسی جگہ نمازوں میں سستی ہوگی۔پھر کئی گناہ ایسے ہوتے ہیں جو بعض حالات میں زیادہ ہو جاتے ہیں۔مثلاً