خطبات محمود (جلد 30) — Page 161
* 1949 161 (17) خطبات محمود دین سیکھنے اور اپنے اعمال کو زیادہ سے زیادہ مکمل بنانے کی کوشش کرو تا کہ تم احمدیت سے صحیح رنگ میں فائدہ اُٹھا سکو (فرموده 17 جون 1949ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دنیا میں مختلف کام مختلف حیثیتیں رکھتے ہیں جس طرح ظاہری اجسام کی مختلف شکلیں ہوتی ہیں اسی طرح اعمال کی بھی مختلف شکلیں ہوتی ہیں۔دنیا میں جتنی چیزیں پائی جاتی ہیں اُن میں سے کوئی دائرہ کی شکل کی ہوتی ہے، کوئی چوکور ہوتی ہے، کوئی مستطیل ہوتی ہے، کوئی مثلث ہوتی ہے، کوئی مخمس ہوتی ہے، کوئی مسدس ہوتی ہے، کوئی مُشمَّن ہوتی ہے اور پھر آگے ان کی کئی قسمیں چلتی چلی جاتی ہیں۔اسی طرح انسانی خیالات و افکار اور اعمال بھی مختلف شکلوں کے ہوتے ہیں۔جب تک ہم کسی مخصوص شکل کے مطابق اپنے بعض مخصوص کاموں کو نہ ڈھالیں اُس وقت تک ہم اس قسم کے کاموں کو سرانجام نہیں دے سکتے۔مثلاً کوئی کام ایسا ہوتا ہے جو ہزاروں شاخیں رکھتا ہے ہے، کوئی کام ایسا ہوتا ہے جو بیسیوں شاخیں رکھتا ہے اور کوئی کام ایسا ہوتا ہے جو دو دو، تین تین شاخیں رکھتا ہے۔اب اگر ہم ہزاروں شاخوں والے کام کا ایک ایک، دو دو شاخوں والے کام پر قیاس کر لیں تو ہم یقیناً اس کام کو سرانجام دینے سے قاصر رہیں گے۔یا اگر ہم کسی شخص کی تصویر بنانا چاہیں مگر ہم نے اس کے خدو خال کو پوری طرح نہ دیکھا ہو تو کیا تم سمجھتے ہو کہ ہم اُس کی صحیح تصویر خدوخال