خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 6

* 1949 6 خطبات محمود اس کا علم کھولا ہے۔یا وہ لوگ جانتے ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے اس کا علم دیا ہے۔تم ہر کڑی میں۔گزرتے ہوئے صرف اُس کڑی کی طرف دیکھتے ہو۔اگر وہ کڑی دکھ کی ہوتی ہے تو تم دکھ محسوس کرتے ہو۔اور اگر وہ خوشی کی ہوتی ہے تو تم خوشی محسوس کرتے ہو اور اگر وہ کڑی پر دہ غیب کی ہوتی ہے ہے تو تم کچھ بھی محسوس نہیں کرتے۔جیسے لکڑی دریا میں بہتی جاتی ہے اور وہ اپنے دائیں بائیں کو نہیں دیکھتی۔لیکن تم دعائیں کرو تا وہ روک جو تمہاری کامیابی کے رستہ میں حائل ہے دور ہو۔اور اس کے پیچھے جو برکات مجھے نظر آ رہی ہیں انہیں اللہ تعالیٰ جلد تر قریب لائے تا ہمارا قدم آگے کی طرف بڑھ کر ایک ایسے مقام پر پہنچ جائے کہ دنیا ہمارے انجام کو اور زیادہ دُور سے دیکھ سکے جس طرح کہ وہ اب دیکھ رہی ہے۔(الفضل 8 را پریل 1949 ء ) 1: بخاری کتاب بدء الوحي باب كَيْفَ كَانَ بَدء الوحى إِلى رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم