خطبات محمود (جلد 30) — Page 138
* 1949 138 15 خطبات محمود منافقت ایک خطر ناک مرض ہے جو تمام برائیوں کی جڑ ہے (فرمودہ 3 جون 1949ء بمقام ناصر آباد اسٹیٹ سندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دُنیا میں سب سے بڑی مرض منافقت ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ 1- منافق دوزخ کے سب سے نچلے درجہ میں ہوں گے۔منافق ہمیشہ دوست بن کر دشمنی کرتا ہے اور ظاہری جامہ وہ ایسا پہنا کرتا ہے کہ گویا تمہیں اپنی خیر خواہی کا یقین دلاتا ہے۔منافقت جتنی جتنی پھیلتی ہے اتنی ہی جماعت کمزور ہوتی جاتی ہے ہے۔کسی بُری چیز کو اچھی شکل دے دینا کوئی مشکل امر نہیں ہوتا۔بعض سادہ لوح ہوتے ہیں۔لوگ انہیں تمسخر کرتے ہیں تو ان کی پیٹھ پر تھپڑ مار دیتے ہیں اور کہتے ہیں اوہو! تمہاری پیٹھ پر تو مٹی لگی ہوئی ہے۔وہ ظاہر یہ کرتے ہیں کہ گویا اس کی خدمت کر رہے ہیں لیکن دراصل وہ اس کا تمسخر اڑا رہے ہوتے ہیں۔اس طرح وہ کئی قسم کی باتیں بنا بنا کر اپنی نیک نیتی کا اظہار کرتے ہیں لیکن کی واقعات پردہ ہٹا کر یہ ظاہر کر دیتے ہیں کہ آیا ان کا فعل نیک نیتی پر منی تھا یا بد نیتی پر۔احادیث میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی ایک سفر میں گئیں۔یہ حضرت عائشہ تھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دستور تھا کہ آپ ہمیشہ ہر سفر میں