خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 352 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 352

* 1949 352 35 خطبات محمود ربوہ میں مزید عارضی مکانات نہ بنائے جائیں موجودہ مکانات سے حتی الوسع فائدہ اُٹھایا جائے (فرموده 21 /اکتوبر 1949ء بمقام ربوہ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج کا خطبہ میں یہاں کی لوکل جماعت کے متعلق دینا چاہتا ہوں۔آج مجھے ناظر صاحب اعلیٰ کا ایک خط ملا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہاں مقامی ضرورتوں کے لیے ابھی 100 کے قریب اور مکانات کی ضرورت ہے۔جس کے معنے یہ ہیں کہ عارضی مکانات کے لیے ہے قریباً پچاس ہزار روپیہ اور چاہیے تب کہیں مقامی ضروریات پوری ہوں گی۔اس وقت تک عارضی عمارات پر ایک لاکھ بلکہ اس سے بھی زیادہ روپیہ خرچ ہو چکا ہے مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ صرف یہی ہے رقم عارضی مکانات پر لگی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ان مکانات پر پونے دولاکھ روپیہ لگ چکا ہے۔چونکہ جب ہم حساب کرتے ہیں تو صرف ان اخراجات کو شمار میں لاتے ہیں جن سے بعد میں کوئی فائدہ نہ ای اُٹھایا جا سکے۔اس طرح جب ہم ایک لاکھ کہتے ہیں تو اس میں لکڑی کو شامل نہیں کرتے۔کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ لکڑی آئندہ تیار کی جانے والی مستقل عمارتوں پر لگ جائے گی۔اس طرح ہم ایک لاکھ میں