خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 24 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 24

$1949 24 خطبات محمود جائے کہ کیا ہے؟ تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ کوئی سرکس آیا ہوا ہے۔لوگ ایک طرف دوڑتے جا رہے ہوتے ہیں اور ان سے پوچھا جائے کہ کیا ہے؟ تو وہ کہہ دیتے ہیں کوئی سینما ہے۔غرض دنیا کے لوگ چھوٹی سے چھوٹی بات کی طرف دوڑتے چلے جاتے ہیں۔لیکن اس سے زیادہ عجیب چیز کیا ہوگی کہ ایک ایسا شخص پیدا ہو جائے جسے خدا تعالیٰ نے لوگوں کی ہدایت کے لیے بھیجا ہو اور وہ اُس سے کلام کرتا ہو۔یہ بات تو اَعْجَبُ الْعَجائب ہے لیکن وہ لوگ انتہائی بدقسمت ہیں جو اسے سمجھتے نہیں۔وہ اسے دیکھتے ہیں، انہیں اس کے دیکھنے والے کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے لیکن وہ اپنی اصلاح نہیں کرتے۔وہ خوش نہیں ہوتے کہ خدا تعالیٰ نے ایک عجوبہ ظاہر کیا ہے۔وہ ایک معجزہ دکھاتا ہے لیکن وہ اس کی قدر نہیں کرتے اور اس کے مطابق اپنے عمل، قول اور افکار کو درست نہیں کرتے۔ہماری جماعت پر بہت سی ذمہ داریاں عائد ہیں اور ہم ان ذمہ داریوں کو ادا نہیں کر سکتے جب تک ہم اپنے اندر تبدیلی پیدا نہ کریں۔ہم فتح حاصل نہیں کر سکتے۔ہم اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنے کے بعد ہی دنیا کو فتح کر سکتے ہیں۔ہم اُس وقت ہی فتح حاصل کر سکتے ہیں جب ہم اپنے آپ کو اس رنگ میں رنگین کر لیں جس رنگ میں صحابہ رنگین تھے۔جب تک ہم اپنے دلوں کی اصلاح نہ کریں، جب تک ہم اپنے اندر دیانت اور امانت پیدا نہ کریں، جب تک ہم سے جھوٹ اور فریب کی عادت جاتی نہ رہے۔بلکہ جب تک ہم اپنے اعمال کو سادہ نہیں بنا لیتے ، جب تک ہم اپنے آپ کو سادہ مسلمان نہیں بنا لیتے ایسا مسلمان جس کو دوسرے لوگ تو ٹوٹ سکتے ہیں مگر وہ خود کسی کو نہیں کو تھا۔جب تک ہم ایسے مسلمان نہیں بن جاتے ہم دنیا کو فتح نہیں کر سکتے۔دنیا کو وہی ہے لوگ فتح کر سکتے ہیں اور فرشتے انہی لوگوں پر اُترتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں وہی لوگ داخل ہوتے ہیں جو اخلاقی لحاظ سے اپنے آپ کو سادہ بنا لیتے ہیں اور ان کے اندر بے ایمانی ، جھوٹ اور فریب کی روح نہیں پائی جاتی“۔(الفضل 16 فروری 1949ء) 1: مَنْ ذَا الَّذِى يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضْعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِية (البقرة:146) 2 مسلم كتاب البر والصلة باب تراحم المومنين وتعاطفهم و تعاضدهم