خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 302 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 302

* 1949 302 31 خطبات محمود لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے لاہور میں اپنے ہائی اسکول قائم کرنے چاہیں تا اُن کی تربیت اچھے ماحول میں ہو (فرمودہ 23 ستمبر 1949ء بمقام لاہور ) تشہد ،تعوذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں اپنے اکثر حصہ خاندان کو ربوہ چھوڑ کر اُمم متین کی بیماری کی وجہ سے پھر لاہور آیا ہوں۔ام متین کے متعلق ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ انہیں فوراً ہسپتال میں داخل کروا دیا جائے۔چنانچہ ابھی جس وقت میں ادھر آ رہا تھا میں یہ ہدایت دے کر آیا ہوں کہ انہیں ہسپتال پہنچا دیا جائے۔میری طبیعت آج خود بھی ناساز ہے۔تین چار دن سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے بخار کی حرارت ہوتی ہے۔بخار ایسا نمایاں تو نہیں مگر بعض دفعہ پیاس اتنی تیز ہو جاتی ہے کہ ایک ایک گھنٹہ میں کئی کئی بار پانی پینا پڑتا ہے اس لیے میں زیادہ لمبا خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔اگلے خطبہ کے متعلق میری کوشش یہی ہوگی کہ اگر کوئی خاص روک پیدا نہ ہو جائے تو میں ربوہ میں پڑھاؤں۔اگر اُس وقت تک اُمِ متین کی طبیعت اچھی ہوگئی ہے تو پھر مستقل طور پر میں وہیں رہوں گاور نہ اگلے سے اگلا خطبہ پھر مجھے یہیں پڑھانا پڑے گا۔لاہور کے قیام میں میں نے لاہور کی جماعت کی حالت کے متعلق بہت کچھ غور کیا ہے اور