خطبات محمود (جلد 30) — Page 191
* 1949 191 (20 خطبات محمود خدا تعالیٰ رمضان المبارک میں مومنوں کی دعائیں زیادہ سنتا ہے (فرمودہ 8 جولائی 1949ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے جمعہ میں میں نے دوستوں کو توجہ دلائی تھی کہ انہیں رمضان کے مہینہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہیے اور جن کو خدا تعالیٰ توفیق دے انہیں روزے رکھنے چاہیں روزے چھوڑنے نہیں چاہیں۔رمضان کے مہینہ کی خصوصیتوں میں سے ایک اہم خصوصیت خدا تعالیٰ نے قبولیت دعا بیان فرمائی ہے۔جو لوگ دعاؤں کے قائل ہیں وہ تو دعا کرتے ہی رہتے ہیں لیکن ایسے لوگ بھی دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک وہ ہوتے ہیں جو رسمی اور نسلی ایمان کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔چونکہ وہ اپنے بزرگوں سے سنتے چلے آتے ہیں کہ دعائیں کرنی چاہیں یا ان کے ماں باپ دعائیں کیا کرتے تھے اس لیے وہ بھی دیکھا دیکھی دعائیں کرنے لگ جاتے ہیں۔ایسی دعا کی ت کھجلی سے زیادہ نہیں ہوتی۔جس طرح خارش ہوتی ہے اور انسان کھجلانے لگ جاتا ہے اس کے سامنے کوئی مقصد نہیں ہوتا یونہی ایک اندرونی مجبوری پیدا ہو جاتی ہے اور اسے خواہش محسوس