خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 7 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 7

* 1949 7 2 خطبات محمود دشمن کی مخالفت اس امر کی دلیل ہے کہ وہ ہماری طاقت اور قوت کو محسوس کرتا ہے (فرموده 21 جنوری 1949ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب بھی دنیا میں کوئی آواز بلند کی جاتی ہے تو دنیا کے لوگ اس کی ضرور مخالفت کرتے ہیں۔بغیر مخالفت کے خدائی تحریکیں دنیا میں کبھی جاری نہیں ہوئیں۔خدائی تحریک جب بھی دنیا میں جاری کی جاتی ہے اس کے متعلق بلا وجہ اور بلا سبب لوگوں میں بغض اور کینہ پیدا ہو جاتا ہے۔اتنا بغض اور کینہ کہ اسے دیکھ کر حیرت آ جاتی ہے۔ایک مسلمان کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جو محبت ہے اس کو الگ کر کے، اُسے آپ سے جو عقیدت ہے اسے کھلا کر اگر صرف آپ کی ذات بابرکات کو ہی دیکھا جائے تو آپ کی ذات انتہائی ہے بے شتر ، انتہائی بے نفس اور دنیا کے لیے انتہائی ایثار اور قربانی کرنے والی معلوم ہوتی ہے۔آپ اپنی ساری زندگی میں کسی ایک شخص کا بھی حق مارتے ہوئے نظر نہیں آتے۔آپ کسی سے گالی گلوچ کی کرتے ہوئے نظر نہیں آتے۔آپ کسی جگہ دنگا اور فساد میں مشغول نظر نہیں آتے۔