خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 140 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 140

* 1949 140 خطبات محمود بد کلامی کا جواب نہیں دے گا۔میں بے حیائی کرلوں تو کوئی حرج نہیں۔غرض کسی شخص کی منافقت کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ وہ اصل شخص کے سامنے س کی بُرائیاں بیان نہیں کرتا بلکہ دوسرے لوگوں میں بدظنی پھیلاتا ہے۔اس علامت کے ہوتے ہی ہوئے اگر کوئی شخص کسی منافق کو پہچان نہیں سکتا تو اس سے احمق دنیا میں اور کوئی نہیں۔منافق کی تی پہچان سے زیادہ آسان پہچان اور کسی چیز کی نہیں۔اگر کوئی شخص زید کی بُرائیاں بکر کے سامنے بیان کرتا ہے تو یہ یقینی طور پر اس کی منافقت کی علامت ہے۔ہم فرض کر لیتے ہیں کہ اس کی غرض اصلاح ہے لیکن کیا زید کی بُرائیاں بکر کے سامنے بیان کرنے سے اُس کی اصلاح ہو جائے گی۔زید کی اصلاح تو اسی وقت ہوگی جب وہ زید کے پاس جا کر اسے اس کے نقص کی طرف توجہ دلائے گا اور کہے گا تم میں فلاں فلاں نقص ہے۔یا مثلاً فضل دین نماز نہیں پڑھتا وہ بدر دین کے پاس جا کر کہتا ہے فضل دین نماز نہیں پڑھتا یا مثلاً بدردین روزے نہیں رکھتا وہ فضل دین کے پاس جا کر کہتا ہے بدر دین روزے نہیں رکھتا تو اب کیا بدر دین کے پاس باتیں کرنے سے فضل دین نماز پڑھنے لگ جائے گا؟ یا فضل دین کے پاس باتیں کرنے سے بدر دین روزے رکھنے لگ جائے گا؟ فضل دین کی اصلاح اُسی وقت ہوگی جب وہ اس کے پاس جا کر کہے گا کہ تم نماز نہیں پڑھتے اور یہ بُری بات ہے تم اپنی اصلاح کرو۔اور بدر دین کی اصلاح اُسی وقت ہو گی جب وہ اُس کے پاس جا کر کہے گا کہ تم روزے نہیں رکھتے یہ بُری بات ہے تم اپنی اصلاح کی طرف توجہ کرو۔مگر جو شخص ایک آدمی کی بُرائیاں دوسرے کے سامنے بیان کرتا ہے وہ اس بات کا ثبوت بہم پہنچاتا ہے کہ وہ منافق ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الاول سنایا کرتے تھے کہ ایک عورت ایک شخص کو جو اس کے پاس سے گزر رہا تھا گالیاں دے رہی تھی۔اس شخص سے پوچھا گیا کہ تم نے اسے کیا کہا ہے؟ اس نے کہا میں نے اسے سلام کیا تھا اور یہ گالیاں دینے لگ گئی ہے اور تو کوئی بات نہیں ہوئی۔لوگوں نے اس می عورت سے بھی دریافت کیا کہ تم اسے گالیاں کیوں دیتی ہو؟ اس نے تو تمہیں صرف سلام کیا ہے۔وہ کہنے لگی یہ شخص مجھے کہتا ہے ”بھابی کانٹے ! سلام“۔گویا وہ شخص سلام کی خاطر سلام نہیں کرتا تھا بلکہ بھابی کانی کہنے کی خاطر سلام کرتا تھا۔جس شخص کی اصلاح مدنظر ہو اُس کی بُرائیاں اُسی کے سامنے یا اس کے گارڈین کے سامنے بیان کرنی چاہیں تبھی اس کی اصلاح ہو سکتی ہے۔ہو سکتا ہے کہ وہ کی