خطبات محمود (جلد 30)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 113 of 459

خطبات محمود (جلد 30) — Page 113

* 1949 113 (12) خطبات محمود جماعت احمد یہ لاہور کی اہمیت اور اس کی ذمہ داریاں (فرمودہ 6 مئی 1949ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آنکھ کی تکلیف کی وجہ سے میرا یہاں جمعہ پڑھانے کے لیے آنا اور روشنی میں نکلنا کی مناسب نہیں تھا لیکن پچھلے جمعہ چونکہ ناغہ ہو گیا تھا اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ آج جمعہ کی نماز پڑھا آؤں۔اس مہینہ میں میرا ارادہ ہے کہ اگر خدا تعالیٰ چاہے تو میں باہر پہاڑ پر چلا جاؤں اور اسی طرح سندھ کے کام کو بھی دیکھنے کے لیے جاؤں۔اس لیے غالبا ایک جمعہ یا دو جمعے ہی زیادہ سے زیادہ مجھے یہاں پڑھانے کا موقع ملے گا۔اس کے بعد غالباً پہاڑ سے واپسی پر ربوہ میں رہائش کا نتظام ہو چکا ہو گا اور عمارتیں بنائی جا چکی ہوں گی۔اس لیے ہم غالبا براہِ راست ربوہ چلے ئیں گے۔اور ہمارا مرکز مستقل طور پر وہاں قائم ہو جائے گا۔اور اگر ایسا ہوا تو میرا یہاں آنا کبھی کبھار ہو گا جس طرح پہلے ہوا کرتا تھا۔گویا یہ مستقل قیام کا زمانہ ختم جائے گا۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ واپسی پر آٹھ دس روز ٹھہر کر ربوہ جائیں مگر یہ قیام بھی بہر حال مختصر ہوگا۔میں سمجھتا ہوں کہ مجھ پر یہ فرض عائد ہوتا ہے خواہ اسے کتنی بار ہی دُہرانا پڑے کہ میں لاہور کی جماعت کو اس طرف توجہ دلاؤں کہ اس پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں اور ان کے پورا کرنے کی طرف اسے پوری توجہ نہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جماعت کے کچھ حصہ میں بیداری کے