خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 59 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 59

۵۹ نقرہ نقل نہیں کیا گیا لیکن جس کی۔ذکی گئی اس کے متعلق فرماتا ہے کہ اس نے دوسرے کو کہا۔میں تجھے مار دوں گا۔گویا اس طرح وہ اپنی قربانی حبت لاتا ہے اس کے جواب میں دوسرا اپنی قربانی کا ذکر نہیں کرتا بلکہ یہی کہتا ہے ان تتقبل اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ۔یہ کیا بیہودگی ہے کہ تمہاری قربانی قبول نہیں ہوئی اس لئے تم اور ایٹا کام کرنے لگے ہو۔تمھیں تو چاہیے تھا کہ ور زیادہ بجز اور انکسار اختیار کرتے نہ کہ مجھے قتل کرنے کے لئے تیار ہو جاتے۔اگر ایسا کروگے نو انتقاء کی حدود سے بالکل باہر نکل جاؤ گے اور پھر تمہاری قربانی کبھی قبول نہ ہو سکے گی۔جو حالت اس شخص کی ہوئی اسی طرح بہت سے لوگوں کی ہوتی ہے۔ان کے سپرو جب کوئی دین کا کام ہوتا ہے تو پھر کہتے ہیں کہ فلاں کو تو خدمت کا یہ بدلہ ملا تھا ہم کو نہیں ملا۔ایسے لوگوں کوان دو شخصوں کی مثال پر نظر رکھنی چاہیئے اور دیکھنا چاہیئے کہ عات، رتبہ اسی کو حاصل ہوتا ہے جس کی قربانی تبول ہو۔اور اگر قربانی رو ہو جائے تو پھر کچھ نہیں ملتا پس صرف قربانی پر فخر کرنا ایک مرض ہے۔ایک زہریلا کیڑا ہے، ایک قسم کا حق ہے جس سے بہت ممکن ہے کہ انسان ہلاک ہو جائے اور جب تک کوئی یہ نہ مجھے کہ میں نے جو کچھ کیا ہے۔محض خدا کے فضل سے کیا ہے۔اور وہ قربانی نہیں بلکہ خدا کا فضل ہی ہے اس وقت تک اس کو عزت نہیں مل سکتی بلکہ تباہ و برباد ہو جاتا ہے۔اس وقت دیکھو ہمارے مقابلہ میں بعض ایسے لوگ کھڑے ہو گئے جنہوں نے چھوٹی کیا کہ چونکہ ہم نے بڑی بڑی نوکریاں اور بڑے بڑے فوائد چھوڑے اور ہم نے قربانیاں کی ہیں۔اس لئے ہم غربت کے قابل ہیں۔مگر وہ نہیں جانتے کہ محض قربانی کرنے سے کسی قسم کی عورت مقتل نہیں ہو سکتی۔جب تک وہ قبول نہ ہو جائے۔اگر ایک شخص نے ایسی قربانی کی جو نظر نہ آئے مگر خدا نے اس کو قبول کر لیا تو اسی کو عزت ملے گی لیکن اگر بظا ہر کسی نے بہت بڑی قربانی کی اور وہ قبول نہ ہوئی تو ہرگز اسے عزت حاصل نہ ہوگی۔تو ظاہری قربانیوں کو نہیں دیکھنا چاہیے۔بلکہ قربانی وہی ہوتی ہے جس کو خدا تعالے قبول کرلے۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو دین کی خدمت کرنی کا موقع رات اور ان میں قربانی کی رح پیدا کرے اور وہ اسکو خڈ کا انسان اور فضل سمجھیں تا کہ خدا تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول کرتے آمین الفضل در تمبر و متاب) ا - المائده ۲۰:۵۰ نه صحیح بخاری کتاب العيدين باب الا كل يوم الفطر قبل الخرون سه جامع ترندی ابواب ) - الاكل - كتاب السنن الكبرى بقى كتاب صلاة العيدين باب ترك الا كل يوم النحر شي يرجو - له الصحي ۹۳: ۱۲ ے۔مسند احمد بن فضیل جبلد ا صفحات ۲۹۵۰۷۸۰۵- له الحجرات ۱۲:۴۹ ته کے جنگ عظیم اول۔اس کے متعلق نوٹ پہلے آچکا ہے۔جسے المائده ۵ : ۳۲۳ (