خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 208 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 208

۲۶ د فرموده در فروری شار بمقام عیدگاه قادریا، چونکہ اسی ہفتہ میں لاہور کے کالجوں کے احمدی طالب علموں کے آنے کی وجہ سے مجھے گلے کی تکلیف کے باوجود ایک لمبی تقریر کرنی پڑی تھی اس لیئے اس دن سے میرا گلا بہت ہی بیٹھا ہوا ہے اور جلسہ سالانہ کے بعد کی گلے کی تکلیف میں جو کمی ہوئی تھی اس میں پھر اضافہ ہو گیا ہے۔اس وجہ سے شاید میں اپنی آواز دوسروں تک اچھی طرح نہ پہنچا سکوں یا شاید ایک حصہ تک بالکل ہی نہ پہنچا سکوں اور پھر آج تو دو خطبوں کا دن ہے یعنی عید اور جمعہ دونوں جمع ہو گئے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات ثابت ہے کہ آپ نے فرمایا، جب جمعہ اور عید جمع ہو جائیں تو اجازت ہے کہ جو لوگ چاہیں جمعہ کی بجائے ظہر کی نمانہ ادا کر نہیں مگر فرمایا۔ہم تو جمعہ ہی پڑھیں گے لیے کل بھی میرے پاس ایک مفتی صاحب کا فتوئی آیا تھا کہ بعض دوست کہتے ہیں اگر جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز ہو جائے تو قربانیوں میں ہم کو سہولت ہو جائے گی اور انہوں نے اس قسم کی حدیثیں لکھ کر ساتھ ہی بھجوا دی تھیں۔میں نے ان کو یہی جواب دیا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں، جمعہ اور عید جب جمع ہو جائیں تو جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔مگر ہم تو وہی کریں گے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا۔رسول کریم صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا اگر کوئی جمعہ کی بجائے ظہر پڑھنا چاہے تو اسے اجازت ہے مگر ہم تو جمعہ ہی پڑھیں گے۔میں نے انہیں کہا۔میں بھی یہی کہتا ہوں کہ جو شخص چاہے آج جمعہ کی بجائے ظہر پڑھ لے۔مگر جو ظہر پڑھنا چاہتا ہے وہ مجھے کیوں مجبور کرتا ہے کہ میں بھی جمعہ نہ پڑھوں میں تو وہی کہوں گا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ہم مجد ہی پڑھیں گے۔ایک دفعہ ہمارے نانا جان حضرت میر ناصر نواب صاحب مرحوم نے کہیں حدیث میں دیکھا کہ گوہ رسول کریم صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دستر خوان پر کھائی گئی تھی۔چونکہ وہ احمدیت سے۔پہلے اہل حدیث میں شامل تھے اس لئے ان کے دل میں یہ جوشش رہتا تھا کہ ہر حدیث پر عمل کیا جاے پیجز احمدیہ انٹر کا بجٹیسٹ ایسوسی ایشن لاہور کے وہ طلباء کے علاوہ بعض غیر احمدی طلباء بھی تھے جن سے حضور رضی اللہ عنہ نے جامعہ احمدیہ کے ہوسٹل میں دعوت چائے کے موقعہ پر تین گھنٹے تک خطاب فرمایا تھا۔