خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 120 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 120

پہلے کئی دفعہ بیان کیا ہے۔میرے نزدیک حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ و السلام کا یہ فعل کہ انہوں نے اپنے بچے کو چھری لے کر ذبح کرنا چاہا، یہ عید در حقیقت اس کی یاد گار نہیں ہے۔اگر یہ اس کی یادگار ہوتی تو یہ واقعہ چونکہ شام کا ہے اس کی یادگار کے طور پر حج شام میں ہوتا کسی فعل کی یادگارت کم رکھنے کا بہترین ذریعہ نہیں ہوتا ہے کہ اس جگہ جہاں واقعہ ہوا ہو یا دگار بناتی جائے باقی علاقوں میں بھی بے شک ہو مگر اصل اور بڑا مقام رہی ہو جہاں واقعہ ہوا ہے۔پس اگر یہ عید اس عملی طور پر چھری پھیرنے کے لئے تیار ہو جانے کے نتیجہ میں ہوتی جو حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے بچہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کی گردن پر شام کے علاقہ میں رکھی تھی تو اس عید کا اصل مقام اور حج کا مقام شام ہوتا نہ کہ مجاز۔لوگ اکتاب عالم سے وہاں جمع ہوتے اور اس جگہ جہاں یہ واقعہ ہوا تھا اکٹھے ہو کر خدا کی یاد کرتے اور کہتے ابراہیم عليه الصلوة والسلام نے کسی قدر عظیم الشان قربانی کی۔لیکن خدا تعالے نے جج کے لئے مکہ تھے قرار دیا نہ ملی ہے کو قرار دیا۔مزار اور عرفات کو قرار دیا لیکن شام کے کسی مقام کو قرار نہیں دیا۔پس میرے نزدیک اس کا تعلق اس قربانی سے نہیں جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسمعیل علیہ السلام کی گردن پر عملی طور پر چھری پھیرنے پر آمادگی سے کی۔پھر چھری پھیر نے کے لئے بیٹھ جانا۔اور چھری پھیر دنیا ان دونوں باتوں میں بھی بڑا فرق ہے جس وقت تک انسان عملی قربانی کر نہیں دیتا اس کے دل کا حال اور ہوتا ہے۔ممکن ہے آج بھی کوئی انسان اپنے بیٹے کی گردن پر چھری پھیرنے کے لئے آمادہ ہو۔اور چھری پھیرنے کے لئے اسے لٹا بھی دے۔پھر چھری اس کی گردن تک بھی لے جائے۔مگر ممکن ہے اس کا ہاتھ کانپ جائے اور وہ رو کر ہٹ جائے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے چھری لی ، حضرت اسمعیل علیہ السلام کو لٹایا مگر الہام ہوا کہ تیرا خواب پورا ہو گیا، جانے دے۔چونکہ آپ نے پچھری پھیری نہیں اس لئے اس مقام کو عملی قربانی کے مقام سے نسبت نہیں ہو سکتی۔پس جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بیان کیا ہے۔اس عید اور رڈیا کا تعلق اس واقعہ سے نہیں بلکہ اس سے ہے کہ جب حضرت ابراہیم نے حضرت اسمعیل علیہ السلام کو ایسی دادی غیر ذی زرع میں پھینک دیا ہے جہاں نہ پانی ہے نہ کھانا اور چھری پھیرنے سے مراد ایسی وادی غیر ذی زرع میں ہی پھینکنا ہے۔ان کی رڈیا کے یہی معنی تھے۔لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام خدا تعالے کی محبت کے جوش میں واقعی چھری پھیرنے پر آمادہ ہو گئے۔اگر خدا تعالے کے ایشاد کا یہ مطلب ہوتا کہ چھری پھیرو اور پھر روک دیتا تو اس کے تو یہ معنے ہوتے کہ وہ خود ہی اپنے حکم کی نافرمانی سکھاتا ہے وہ ایک کام کا حکم