خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 405 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 405

۴۰۵ ۴ د فرموده ۲۹ جون شاه بمقام هری) مری سے بذریعہ فون اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مورخه ۲۹ جون شاه کوسیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالے نے نماز عید الاضحیہ پڑھائی جس کے بعد حضور نے قربانی کے موضوع پر ایک بصیرت افروز خطبه ارث و فرمایا جو قریبا نصف گھنٹے تک جاری رہا۔خطبہ میں حضور نے فرمایا کہ یہ زمانہ خصوصیت کے ساتھ قربانیوں کا زمانہ ہے۔اس میں ہی قوم زندہ رہ سکتی ہے اور ترقی کر سکتی ہے جو عملاً ہر وقت قربانیوں کے لئے آمادہ رہے۔حضور نے فرمایا: عیسائیوں نے قربانیاں کیں اور آج تک ان کی نسلیں اس قربانی سے فائدہ اٹھارہی ہیں۔افسوس ہے کہ مسلمانوں نے آہستہ آہستہ اس سبق کو فراموش کر دیا جس کی وجہ سے انہوں نے ناقابل تلافی نقصان اٹھایا۔اب ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ متوانت اول مسلسل دین کی راہ میں ستر با بنیاں کر کے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کو قریب سے قریب تر کر یہ سوال الفضل در تجود لائی شان) افسوس ہے یہ خطبہ الفضل یا کسی دوسرے رسالہ میں شائع نہیں ہوا۔(مرتب)