خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 342 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 342

آسم اندر وہی مضمون بیان کیا گیا ہے جو میرے ذہن میں تھا کہ آج خطبہ عید یدالاضحیہ میں بیان کرونگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا ایک نام ابراہیم بھی تھا ، آپ کو الہامات میں بار بار امیہ ہم کیا گیا ہے یہ مجھے بھی ایک دفعہ بیت الدعا دکھائی گئی کہ میں اس میں دعا کر رہا ہوں مجھے بتایا گیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی ابراہیم تھے اور خلیفہ اول بھی ابراہیم تھے۔اور آپ براہیم ادم ہیں۔اور مجھے بتایا گیا کہ میں نبی ابراہیم ہوں۔ابراہیم ادھم ایک بادشاہ گذرا ہے۔غالباً وہ ترک تھا۔کیونکہ ترکوں میں یہ نام زیادہ پایا جاتا ہے۔وہ تو بہ کر کے فقیر ہو گیا تھا اور بڑے پایہ کا صوفی گنا جاتا ہے۔دوسری رویا ئیں مجھے ایک لڑکا دکھایا گیا جس کا نام مولو د احمد ہے۔اور مولود احمد کے معنے ہیں احمد کا بیٹا۔اور یہاں دوڑنے کے بھی وہی معنے ہیں جو قرآن کریم کی آیت قلما تبلغ معه السنی کے ہیں اور وہ لڑکا بھی دکھایا گیا۔در حقیقت اس میں بتایا گیا ہے۔کہ اس جدید ابراہیم کا بیٹا بھی اسمعیل " کا رنگ رکھتا ہے۔پھر یہ بھی دیکھایا گیا کہ قربانی کا وقت آگیا ہے پھر یہ بہت یا گیا کہ جماعت کی کمزوریاں دور کرنی چاہئیں کیونکہ جماعت کے تمام افرا در روانی طور پہ ابراہیم کے بیٹے ہیں۔اور ان پر قربانی لازمی ہے۔ان پر ایک زمانہ ایسا بھی گزرا ہے جب وہ بچے تھے لیکن اب وہ اتنے بڑے ہو گئے ہیں کہ وہ دوڑنے لگ گئے ہیں حضرت ہم خیل علیہ السلام کے متعلق جب فرمایا۔کہ فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ الشعر تو اس سے بڑی عمر مراد نہیں تھی، نہیں چھ سات برس کی عمر مراد تھی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام جب تیز چلتے تھے توحضرت اسمعیل آپ کے ساتھ ساتھ دوڑتے تھے اور یہ چھ سات برس کی عمر میں ہوتا ہے۔یہی وہ وقت تھا جب حضرت آیل علیہ اسلام کو قربان کیا گیا۔ہر حال میں نے دونوں خوابوں کو ملا کر ان کی یہ تعبیر مَعَهُ کی ہے اور یہی وہ معصوم تھا جو میں درود کے مستعان بیان کرنا چاہتا تھا۔مسلمان درود کے بہت شائق ہیں اور انہیں شائق ہونا بھی چاہیئے کیونکہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔اِنَّ اللهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا يُّهَا الَّذِينَ امَنُوا صَدُّوا عَلَيْهِ وَسَلّموا تسالہ خدا اور اس کے فرشتے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔اے مومنو! تم بھی ان پر درود اور سلام بھیجو۔گویا ہم درد کے ذریعہ خدا تعالے کے اس حکم کو پورا کرتے ہیں۔طبعی طور پر ایسے احکام دوسرے نبیوں کے متعلق بھی آتے ہیں لیکن کسی حکم کی عظمت کا اس بات سے یہ پتہ لکھتا ہے کہ تمام لوگوں کی توجہ کو طرف پھیر دیا جائے۔عیسائیوں کا یہ دعوی ہے کہ خدا تعالے نے حضرت مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنا بیٹا بنایا ہے ملے لیکن ان میں وہ روح نہیں پائی جاتی میں سے یہ معلوم ہو کہ آپ اتنی خدا تعالیٰ